بی او کے
Clone of کارپوریٹ سطح پر عوامی ذمہ داری
متن

بینک آف خیبرنے ابتداء ہی سے کارپوریٹ سطح پر عوامی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے مناسب اقدامات (CSR)اٹھائے ہیں۔ اپنے ملازمین اور صارفین کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے بینک آف خیبر ہمیشہ عوامی خدمت کی سہولیات فراہم کرتا رہا ہے۔ ان سہولیات میں تعلیم ، صحت، ماحولیات، کھیل ، عوامی آگاہی اور سماجی و فلاحی اداروں کی سرپرستی شامل ہیں ۔ بینک آف خیبر کا یہ عزم ہے کہ معاشرتی ترقی میں اپنا کردار بھر پور انداز میں ادا کر کے آنے والی نسلوں کیلئے معاشرے کو بہتر بنایا جا سکے۔

اہداف:

  • موجودہ وسائل پر کم سےکم انحصار کرتے ہوئے ایسے معاشی ترقیاتی اقدامات کرنا جن کا براہِ راست فائدہ معاشرے کو پہنچے۔
  • ایسے اقدامات کی پیروی کرنا جو مثبت انداز میں غربت، غزائیت کی کمی ، ماحولیات اور دیگر سماجی مسائل کا شکار حلقوں کو فائدہ پہنچانے کا باعث بنیں۔

برائے خصوصی توجہ:

  • تعلیم
  • صحتِ عامہ اور نکاسیِ آب کے زرائع کی ترقی
  • دیہی علاقہ جات کی ترقی
  • جنسی برابری اور خودمختاری برائے خواتین
  • اقدامات برائے ترقیِ کھیل، آرٹ، قومی ورثہ و ثقافت
  • وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے خصوصی فنڈ کیلئے عطیات مہیا کرنا

Subscribe to News & Updates

The subscriber's email address.
Subscribe to our mailing list to get the updates.