میرا پاکستان میرا گھر ایک کم لاگت ذاتی گھر حاصل کرنے کی اسکیم ہے، جس کے زریعے کم اور درمیانی آمدن والے تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار دونوں طبقات کے افراد اپنا مکان حاصل کر سکتے ہیں۔
بینک آف خیبر، اپنے وسیع ترشاخوں کے نظام کے زریعےملک بھر میں ہر پاکستانی گھرانے کو کم لاگت سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ خواہ وہ آپ کے ذاتی مکان / اپارٹمنٹ کی خریداری کی صورت میں آپ کے خوابوں کی تعبیر ہو یا آپ کے مکان کی تعمیر کیلئے زمین کا حصول ہو۔
- حکومتی معاون پروگرام
- اسکیم کے درجات کے تحت فنانسنگ:
درجہ صفر (T0)
درجہ صفر کے تحت مائکرو فائنانس بینکوں کے زریعے ان مکانات کیلئے قرضہ جاتی سہولت دستیاب ہے جو نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اٹھارتی (NAPHDA) کے منصوبوں کا حصہ نہ ہوں۔
درجہ اول (T1)
درجہ اول کے تحت بینکوں کے زریعے ان مکانات کیلئے قرضہ جاتی سہولت موجود ہے جو نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اٹھارتی کے منصوبوں کا حصہ ہوں۔
درجہ دوئم (T2)
جبکہ درجہ دوئم اور سوئم کے تحت بینکوں کے زریعے ان مکانات کیلئے قرضہ جاتی سہولت مہیاء کی جائے گی جو نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اٹھارتی کے منصوبوں کا حصہ نہ ہوں۔
درجہ سوئم (T3)
جبکہ درجہ دوئم اور سوئم کے تحت بینکوں کے زریعے ان مکانات کیلئے قرضہ جاتی سہولت مہیاء کی جائے گی جو نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اٹھارتی کے منصوبوں کا حصہ نہ ہوں۔
- رقبہ کے لحاظ سے مکانات کو درجِ ذیل چار درجات میں تقسیم کیا گیا ہے:
درجہ صفر (T0)
125 مربع گز (5 مرلہ) تک کے مکانات یا فلیٹ / اپارٹمنٹ جس کا کُل تعمیرشدہ رقبہ زیادہ سے زیادہ 1،250 مربع فُٹ ہو
درجہ اول (T1)
125 مربع گز (5 مرلہ) تک کے مکانات جن کا کُل تعمیر شدہ رقبہ زیادہ سے زیادہ 850 مربع فُٹ ہو یا فلیٹ / اپارٹمنٹ جس کا کُل تعمیرشدہ رقبہ زیادہ سے زیادہ 850 مربع فُٹ ہو
درجہ دوئم (T2)
125 مربع گز (5 مرلہ) تک کے مکانات یا فلیٹ / اپارٹمنٹ جس کا کُل تعمیرشدہ رقبہ زیادہ سے زیادہ 1،250 مربع فُٹ ہو
درجہ سوئم (T3)
250 مربع گز (10 مرلہ) تک کے مکانات یا فلیٹ / اپارٹمنٹ جس کا کُل تعمیرشدہ رقبہ زیادہ سے زیادہ 2,000 مربع فُٹ ہو
- مکان کی عمر
- ایسے نئے تعمیر شدہ مکانات جن کی تکمیل ، قرض کی درخواست داخل کرنے کی تاریخ سے گزشتہ ایک سال کے اندر اندر ہوئ ہو، تاہم 31 مارچ 2023 تک، درجہ صفر، درجہ دوئم اور درجہ سوئم پر یہ شرط لاگو نہیں ہوگی۔
- قرض کی درخواست منظور ہونے کے وقت ایک مکان کی مالیت (بازار میں قیمت) درج ذیل ہونی چاہئیے:
درجہ اول (T1)
(T1) - 3.5 ملین روپئے
درجہ صفر (T0)
(T0) – 2.7 ملین روپئے
درجہ دوئم (T2)
، درجہ دوئم (T2) اور درجہ سوئم (T3) - کوئ حد نہیں
- ایک مکان کیلئے قرض کی زیادہ سے زیادہ حد درجِ ذیل ہوگی:
درجہ صفر (T0)
(T0) - 2.0 ملین روپئے (صرف مائکرو فائنانس بینکوں کیلئے)
درجہ اول (T1)
درجہ اول (T1) – 2.7 ملین روپئے
درجہ دوئم (T2)
درجہ دوئم (T2) – 6.0 ملین روپئے
درجہ سوئم (T3)
درجہ سوئم (T3) - 10.0 ملین روپئے
- قرضہ جاتی سہولت کی مدت کم از کم 5 سال اور زیادہ سے زیادہ 20 برس ہوگی، جس کا انتخاب صارف کی مرضی سے ہوگا۔
- مکان کیلئے قرضہ جاتی سہولت کا تخمینہ:
درجہ صفر (T0)
درجہ صفر: پہلے 5 سال کیلئے 5%، اگلے 5 سال کیلئے 7% (صرف
درجہ اول (T1)
پہلے 5 سال کیلئے 3% ، اگلے 5 سال کیلئے 5%
درجہ دوئم (T2)
پہلے 5 سال کیلئے 5% ، اگلے 5 سال کیلئے 7%
درجہ سوئم (T3)
پہلے 5 سال کیلئے 7% ، اگلے 5 سال کیلئے 9%
- نوٹ: تخمینہ کی مدت 10 سال سے زیادہ ہونے کی صورت میں، 1 سال کا KIBOR اور 3% سالانہ
- کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے حامل تمام خواتین و حضرات
- پہلی مرتبہ مکان مالک (پہلے سے کسی رہائشی جائداد کے مالک نہ ہوں)
- اس اسکیم کے تحت ایک شخص صرف ایک مرتبہ آسان قرض حاصل کرنے کا اہل ہے۔