آسان سیونگ ریمیٹنس اکاؤنٹ میں جمع کروائی جانے والی تمام رقوم اسلامی شرعی احکامات پر سختی سے کار بند رہتے ہوئے مشارکہ کی بنیاد پر وصول کی جاتی ہے۔ ان کھاتوں کے ذریعے حاصل ہونے والی رقوم کی سرمایہ کاری اسلامی اثاثہ جات مثلامرابحہ، اجارہ، متروک مشارکہ یا اسلامک سکوک وغیرہ میں کی جاتی ہے۔ اس سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے نفع کو اوسطاًروزانہ کی بنیاد پر شمار کیا جاتا ہے اور صارفین کے کھاتوں میں ماہانہ بنیادوں پر جمع کروایا جاتا ہے۔ یہ بینک آف خیبر تمام اسلامک بینکاری کی شاخوں اور روائتی بنکاری کی شاخوں میں قائم اسلامک بینکنگ کاؤنٹر پر کھولا جا سکتا ہے
- صرف ابتدا میں جمع کروائ جانے والی رقم نقد شکل میں وصول کی جائے گی، جس کی حد مبلغ 100 /- روپئے ہوگی، اس کے علاوہ کوئ اور نقد رقم وصول نہیں کی جائے گی ۔
- اس اکاؤنٹ میں صرف بیرون ممالک سے بھیجی جانے والی رقوم جمع ہوسکیں گی۔
- نفع کی ادائگی ماہانہ.
- نفع کا شمار اکاؤنٹ میں موجود اوسط ماہانہ رقم پر
- ایک کمپیوٹرازئزڈ شناختی کا حامل شخص صرف ایک آسان رقم ترسیل اکاؤنٹ کھلوا سکتا ہے (انفرادی یا مشترکہ)۔
- اکاؤنٹ میں رقم جمع کروانے کی زیادہ سے زیادہ حد 2,000,000/- روپئے ۔
- آسان رقم ترسیل اکاؤنٹ سے کسی بھی دوسرے بینک اکاؤنٹ کو رقم منتقل کرنے کی روزانہ حد 50,000 /- روپئے ہے۔
- صرف افراد ہی ان اکاؤنٹس کو سادہ اکاؤنٹ کھولنے کے فارم سے کھول سکتے ہیں۔
-
تفصیلات کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں https://www.sbp.org.pk/bprd/2017/CL32.htm یا BOK یا اسلامک بینکنگ ونڈوز کی کسی بھی قریبی اسلامی برانچ پر جائیں
-
ودہولڈنگ ٹیکس اور زکوٰۃ پاکستان کے مروجہ قوانین اور ضوابط کے مطابق لاگو ہے۔
نوٹ: ویٹیجز کا اعلان ہر ماہ شروع ہونے سے پہلے کیا جائے گا اور منافع کا اعلان اگلے مہینے کے سات دنوں تک کیا جائے گا۔ نقصان کی صورت میں مشارکہ کے سرمایہ کاری قواعد کے مطابق نقصان برداشت کیا جائے گا۔ تاریخی منافع کی شرح کے لیے براہ کرم لنک پر کلک کریں https://www.bok.com.pk/islamic/profit-rates