محمد علی گلفراز
منیجنگ ڈائریکٹر / سی ای او
محمد علی گلفراز نے 12 اگست 2021 کو دی بینک آف خیبر میں منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی۔
محمد علی گلفراز گلوبل کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ میں 25 سال سے زائد عرصے کا وسیع پیشہ ورانہ تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ نے اپنے کیریئر کا آغاز بینک آف امریکہ سے کیا اور بعد میں بینک آف امریکہ ، لندن منتقل ہو گئے۔ آپ نے بینک آف امریکہ چھوڑ کر میزوہو کارپوریٹ بینک ، لندن میں شمولیت اختیار کی اور برطانیہ ، آئرلینڈ اور نورڈک ممالک کے لیے کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہوئے۔ بینک آف خیبر میں شمولیت سے قبل آپ فوجی فاؤنڈیشن سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر کے طور پر وابستہ رہے۔
محمد علی گلفراز نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ، ڈیوس سے اپلائیڈ اکنامکس میں بیچلر آف آرٹس (بی اے) اور مینیجرل اکنامکس میں ماسٹر آف سائنس (ایم ایس) کی ڈگری حاصل کیں۔ تعلیمی قابلیت کے علاوہ آپ کارپوریٹ فنانس ، مالیاتی تجزیے ، کریڈٹ رسک اور کیپیٹل مارکیٹس میں بہترین پیشہ ورانہ مہارت کے حامل ہیں۔
طاہر جاوید
خود مختار ڈائریکٹر
جناب طاہر جاوید صاحب، پیشہ کے اعتبار سے انجینئر ہیں۔ آپ کھاد سازی، پیٹرو کیمیکل، بجلی کی پیداوار اور افرادی وسائل کے شعبہ جات میں 40 برس سے زائد تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ حب پاور کمپنی لمیٹڈ (HUBCO) کے ذیلی ادارے HPSL کے چیف اگزیکٹواور سینئر وائس پریزیڈنٹ، کارپوریٹ سروسز اینڈ نیو وینچرز ، HUBCO تعینات رہ چکے ہیں۔ آپ اینگرو کارپوریشن کے شعبہ برائے افرادی وسائل و عوامی امور کے صدر بھی رہ چکے ہیں جہاں آپ نے افرادی وسائل کی ذمہ داریوں کو بین الاقوامی اصولوں کے مطابق نبھایا۔ جناب جاوید صاحب ،انجینئرنگ کمپنیوں کے نظام تخلیق اور مرتب کرنے کے حوالے سے امریکہ میں متعدد ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ اپنے پیشہ ورانہ سفر کے دوران، آپ نے افرادی وسائل امور، منصوبہ سازی، ویئر ہاؤس انتظای امور اور نظام ِ کار کی دیکھ بھال کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں ادا کیں۔ تاحال، آپ آگسٹ لیڈرشپ، اگزیکٹو سرچ اینڈ ایچ آر کنسلٹنگ، پاکستان کے ساتھ بطور چیف کیپیبلٹی افسر اور ایڈوائزری پارٹنر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ جناب جاوید احمد صاحب نے امریکہ کی یونیورسٹی آف ہیوسٹن سے صنعتی انجینئرنگ میں ایم ایس اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے مکینیکل انجینئرنگ میں بی ایس کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں۔
سید اسد علی شاہ
خود مختار ڈائریکٹر
جناب سید اسد علی شاہ، پیشے کے اعتبار سے چاڑٹرڈ اکاؤنٹینٹ ہیں اور اس شعبہ میں 35 سالہ تجربہ کے حامل ہیں۔ اس عرصہ کے دوران آپ نے پاکستان کے عوامی شعبہ سے تعلق رکھنے والے نامور ترین تجارتی اور کاروباری اداروں میں خدمات انجام دی ہیں۔ جناب اسد شاہ صاحب، بین الاقوامی سطح پر پیشہ ورانہ آڈٹ کیلئے مانی جانے والی ڈیلوئٹ یوسف عادل چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ کے رکن، انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ پاکستان کے صدر اور بین الاقوامی فیڈیدریشن آف اکاؤنٹینٹس کے رکن رہ چکے ہیں۔ آپ بین الحکومتی ورکنگ گروپ برائے اکاؤنٹنگ اور فائنانشل رپورٹنگ (ISAR ) کے علاوہ Unctad ، اقوامِ متحدہ جینیوا کے رکن بھی رہ چکے ہیں، جو دنیا بھر میں فائنانشل رپورٹنگ کا سب سے بڑا ادارہ شمار ہوتا ہے۔ آپ وزیر اعظم کی ٹاسک فورس برائے حکومتی تنظیمِ نو کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ تاحال، آپ ایم ایس اسد علی شاہ ایسوسئٹس، چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس کے چیف اگزیکٹو ہونے کے ساتھ ساتھ، کے الیکٹرک ، نعمت کولیٹرل مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ، بی فائلر (پرائیویٹ) لمیٹد جیسے ارادوں کے بورڈ رکن تعینات ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ آپ ایس ای سی پی ، پاکستان کے پالیسی بورڈ کے رکن بھی ہیں۔ جناب اسد شاہ صاحب، کراچی یونیوسٹی سے فارغ التحصیل ہیں اور ایف سی اے، ایف سی ایم اے آف آئ سی اے پی اور آئ سی ایم اے پی کے فعال رتبہ جات کے حامل ہیں۔
میر جاوید حشمت
خود مختار ڈائریکٹر
جناب میر جاوید حشمت ، ترقیاتی / تجارتی بینکاری میں وسیع تر تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ عوامی و نجی شعبہ جات سے واب سطہبینکوں ، اقتصادی 30 اداروں اور سرکاری محکموں کے تنظیمی معاملات اور عملیات میں سال سے زائد تجربہ کے حامل ہیں۔
اپنے فنی سفر کے دوران، آپ صوبائ صدر، صنعتی ترقیاتی بینک آف پاکستان، بینک آف خیبر کے بورڈ رکن / ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور قائم حکومتِ خیبر پختونخوا بورڈ برائے تجارت و ،مقام مینیجنگ ڈائریکٹر سرمایہ کاری اور ایس ایم ای لیزنگ کے چیف ایگزیکٹو افسر جیسے اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔
جناب حشمت صاحب انجینئرنگ یک ل یونیورسٹی پشاور سے مکی ن IBA انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ منیلا، فلپائن سے متعدد سرٹیفکیٹ بھی حاصل کر PDCPکراچی اور چکے ہیں۔ آپ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس(پی آئی سی جی) کے مصدقہ رکن ہیں ۔اپنے فنی سفر کے دوران آپ ملکی و غیر ملکی سطح پر متعدد کورس اور ورکشاپ میں شرکت کر چکے ہیں۔
محمد ایاز
سکریٹری خزانہ ، کے پی حکومت
نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر