یہ ایک گردشی قرضہ جاتی سہولت ہے جو زراعت پیشہ افراد کیلئے تیار کی گئی ہے تاکہ وہ اپنی مالی ضروریات پوری کر سکیں۔ اس سہولت کے تحت کا شتکاروں کو فصل، سبزی اور باغات کی کاشت کیلئے قرض فراہم کئیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈیری، مرغبانی، ماہی بانی اور خوراک کے کارخانوں کی مالی ضروریات کیلئے بھی قرضہ جات حاصل کیئے جا سکتے ہیں۔
- یہ گردشی قرضہ جاتی سہولت ہے۔
- ایک مرتبہ مکمل کیا جانے والا دستاویزی عمل تین سال تک فصل، سبزی اور باغات کی کاشت کیلئے قرضہ کی فراہمی کیلئے کار آمد ہوگا۔
- قرض کی رقم کو کسان اپنی ضروریات کے مطابق کم بھی کر سکتے ہیں (مثلاً بیج، کھاد، کیڑے مار ادویات، خوراک اور چارہ وغیرہ کی خرید کیلئے)۔ رقم کسی بھی وقت وصول اور جمع کروائ جا سکتی ہے۔
- مارک اپ کا اطلاق استعمال / وصول کی گئ رقم کے مطابق ہوگا ( قرض کی قابلِ ادا بقایا رقم)
- قرض کی رقم کو سالانہ اور مارک اپ کی رقم کو سہہ ماہی / شش ماہی بنیادوں پر چکانا ہوگا۔
- پاکستان کے مستقل شہری۔
- فعال کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے حامل۔
- کسی بینک یا مالیاتی ادارے کے نا دہندہ نہ ہوں۔
- قرض واپس کرنے کی استعداد رکھتے ہوں اور بینک کی ضمانتی شرائط کو پورا کرتے ہوں۔
- درکار زرِ ضمانت مہیاء کر سکتے ہوں۔
- عمر کی زیادہ سے زیادہ حد 65 سال۔
- متعقلہ کاروبار کا خاطر خواہ تجربہ رکھتے ہوں۔
- رقم کی لین دین کے معاملات تسلی بخش ہوں۔