مرابحہ قرضہ جاتی اسکیم کے تحت کاشت کار افراد کیلئے زرعی اور غیر زرعی ضروریات کیلئے مختصر اور وسط مدت قرضہ جات کی سہولت موجود ہے۔ زرعی مقصد میں کاشت کاری ضروریا ت جیسے کہ بیج، کھاد، کیڑا مار ادویات وغیرہ کی خریداری شامل ہیں۔ جبکہ غیر زرعی ضروریات میں دودھ دینے والے اور فربہ جانوروں ، مال مویشی، چوزوں ، مرغی، خوراک کی خرید کے علاوہ ذرعی و غیر زرعی مشینوں کا حصول وغیرہ شامل ہے۔
- فصل / سبزی / باغات کی زمینی کاشت میں استعمال ہونے والی اشیاء (بیج، کھاد، کیڑا مار ادویات وغیرہ) کی خرید کیلئے تین سال تک کی قرضہ جاتی سہولت۔
- زرعی آلات ( ٹریکٹر سے کھینچی جانی والی مشینیں ، آلات اور ٹیوب ویل وغیرہ) کی خرید کیلئے چار سال تک کی قرضہ جاتی سہولت، جس کی واپسی سہہ ماہی / شش ماہی اقساط کی صورت میں ۔
- دودھ سینے والے مویشیوں (گائے اور بھینس) کی خرید کیلئے پانچ سال تک کی قرضہ جاتی سہولت، جس کی واپسی ماہانہ اقساط کی صورت میں ۔
- <فربہ جانوروں کی خرید کیلئے ایک سال تک کی قرضہ جاتی سہولت، جس کی واپسی سہہ ماہی / شش ماہی اقساط کی صورت میں ۔
- زرعی کاروبار سے وابسطہ دیگر اخراجات جیسے کہ خام مال کی خریداری ، مرغ / مچھلی / مویشی کیلئے خوارک اور ادویات کا حصول جیسی ضروریات کیلئے ایک سال کی مختصر مدت قرضہ جاتی سہولت ، جس کی واپسی سہہ ماہی / شش ماہی اقساط کی صورت میں ۔
- قرض کی مدت مکمل ہونے تک تکفل برقرار رہے گا۔
- پاکستان کے مستقل شہری۔
- فعال کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے حامل۔
- کسی بینک / مالیتی ادارے کے نا دندہ نہ ہوں۔
- قرض واپسی کی اہلیت رکھتے ہوں اور اس حوالے سے بینک کی شرائط برائے ضمانت پر پورے اترتے ہوں۔
- عمر کی زیادہ سے زیادہ حد 65 سال۔
- مرابحہ سے متعلق طریقہ کار شریعہ اور قانون کے تحت ہونا چاہئیے۔
- متعلقہ کام کا مناسب تجربہ رکھتے ہوں۔
- رقم کی لین دین کے معاملات تسلی بخش ہوں۔