مدت کے ذخائر
ربا سے پاک مخصوص ڈیپازٹ

ربا سے پاک مخصوص ڈیپازٹ میں جمع کروائی جانے والی تمام رقوم اسلامی شرعی احکامات پر سختی سے کار بند رہتے ہوئے مشارکہ کی بنیاد پر وصول کی جاتی ہے۔ ان کھاتوں کے ذریعے حاصل ہونے والی رقوم کی سرمایہ کاری اسلامی اثاثہ جات مثلامرابحہ، اجارہ، متروک مشارکہ یا اسلامی سکوک وغیرہ میں کی جاتی ہے۔ اس سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے نفع کو اوسطاًروزانہ کی بنیاد پر شمار کیا جاتا ہے اور صارفین کے کھاتوں میں ماہانہ بنیادوں پر جمع کروایا جاتا ہے۔ RFSD کے تمام ڈیپازٹ کی سرمایہ کاری چند مخصوص نامزد اثاثہ جات میں کی جاتی ہے۔ لہٰذایہ ڈیپازٹ صرف اس صور ت میں قبول کیا جاتا ہے جب ان اثاثہ جات میں ڈیپازٹ کی گنجائش موجود ہو۔ ایسے ڈیپازٹ ان اثاثہ جات سے منسلک کر دئیے جاتے ہیں اور صرف اس وقت وصول کیے جاتے ہیں جب سرمایہ کاری کا مناسب موقع میسر آئے۔یہ ڈیپازٹ مخصوص ہوتے ہیں اور ان کو جمع کرنے کے لیے ہیڈ آفس کی اجازت درکار ہوتی ہے۔

  • کم از کم رقم 1ملین روپے
  • ماہانہ نفع کی ادائیگی
  • نفع کا شمار روزانہ
  • آن لائن رقم جمع کروانے پر کوئی اخراجات نہیں
  • ماہانہ اکاؤنٹ کی تفصیل بالکل مفت(مہینے میں ایک مرتبہ طلب کرنے پر)
  • کھاتہ بند کرنے پر کوئی اخراجات نہیں
  • بینک آف خیبر-IBG کے تمام کھاتہ دار
  • ودہولڈنگ ٹیکس اور زکوٰۃ پاکستان کے مروجہ قوانین اور ضوابط کے مطابق لاگو ہے۔

نوٹ: ویٹیجز کا اعلان ہر ماہ شروع ہونے سے پہلے کیا جائے گا اور منافع کا اعلان اگلے مہینے کے سات دنوں تک کیا جائے گا۔ نقصان کی صورت میں مشارکہ کے سرمایہ کاری قواعد کے مطابق نقصان برداشت کیا جائے گا۔ تاریخی منافع کی شرح کے لیے براہ کرم لنک پر کلک کریں https://www.bok.com.pk/islamic/profit-rates

Subscribe to News & Updates

The subscriber's email address.
Subscribe to our mailing list to get the updates.