بینک آف خیبر کی اسلامی بینکاری کے تحت، راست غیر ملکی کرنسی بچت اکاؤنٹ میں جمع کروائ جانے والی تمام رقوم مشارکہ کی بنیاد پر اسلامی شرعی اصولوں پر سختی سے کاربند رہتےہوئے وصول کی جاتی ہیں۔ راست غیر ملکی کرنسی بچت میں موصول ہونے والی رقوم کی سرمایہ کاری مرابحہ، اجارہ، متروک مشارکہ اور اسلامی سکوک وغیرہ جیسے اسلامی اثاثہ جات میں وصول کی جاتی ہے، جن کو شرعی بورڈ کی باقاعدہ منظوری حاصل ہوتی ہے۔ نفع کا شمار ماہانہ بنیادوں پر کیا جاتا ہے اور صارفین کو نفع کی ادائگی بھی ہر ماہ کی جاتی ہے۔ بینک آف خیبر کی ان اسلامی بینکاری شاخوں پر راست غیر ملکی کرنسی بچت کھلوانے کہ سہولت موجود ہے جو غیر ملکی کرنسی کی تجارت کیلئے منظور شدہ ہوں (AD شاخیں)۔
- اکاؤنٹ کھلوانے کیلئے ابتدائ طور پر یو ایس ڈالر (100)، برطانوی پاؤنڈ (100)، یورو (100) کی رقم درکار۔
- صرف یو ایس ڈالر، برطانوی پاؤنڈ اور یورو قابلِ قبول غیر ملکی کرنسیاں ہوں گی۔
- نفع کا شمار اکاؤنٹ میں موجود اوسط ماہانہ رقم پر۔
- نفع کی ادائگی ماہانہ بنیادوں پر۔
- کم از کم رقم کی کوئ حد نہیں/ اکاؤنٹ کو فعال رکھنے کیلئے خدماتی اخراجات لاگو ہوں گے۔
- نفع کی وصولی کیلئے کم از کم رقم کی کوئ حد نہیں۔
- تمام انفرادی / کاروبار / کارپوریٹ ادارے وغیرہ ایف ای مینوئل اور بینک کی پالیسی کے مطابق اکاؤنٹ کھولنے کے اہل ہیں۔
- مزید تفصیلات کے لئے، بی او کے اسلامک کے کسی بھی قریبی اے ڈی (آتھورائزڈ ڈیلر شاخیں) پر تشریف لے جائیں۔
- ودہولڈنگ ٹیکس اور زکوٰۃ پاکستان کے مروجہ قوانین اور ضوابط کے مطابق لاگو ہے۔
نوٹ: ویٹیجز کا اعلان ہر ماہ شروع ہونے سے پہلے کیا جائے گا اور منافع کا اعلان اگلے مہینے کے سات دنوں تک کیا جائے گا۔ نقصان کی صورت میں مشارکہ کے سرمایہ کاری قواعد کے مطابق نقصان برداشت کیا جائے گا۔ تاریخی منافع کی شرح کے لیے براہ کرم لنک پر کلک کریں https://www.bok.com.pk/islamic/profit-rates