راست غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ میں جمع کروائ جانے والی تمام رقوم قرض کی بنیاد پر وصول کی جاتی ہیں۔ راست غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ میں وصول شدہ رقوم کو کسی بھی سودی بینکاری مقصد کیلئے استعمال نہیں کیا جاتا۔ بینک آف خیبر کی ان اسلامی بینکاری شاخوں پر راست غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ کھلوانے کہ سہولت موجود ہے جو غیر ملکی کرنسی کی تجارت کیلئے منظور شدہ ہوں (AD شاخیں)۔
- اکاؤنٹ کھلوانے کیلئے ابتدائ طور پر یو ایس ڈالر (100)، برطانوی پاؤنڈ (100)، یورو (100) کی رقم درکار۔
- رقم نکلوانے کی کوئ حد نہیں۔
- بلا نفع نقصان بنیادوں پر۔
- اکاؤنٹ بند کرنے کے کوئ اخراجات نہیں ۔
- کم از کم رقم کی کوئ حد نہیں۔
- اکاؤنٹ میں موجود رقم کی تفصیلات کی فراہمی بالکل مفت (مہینہ میں ایک مرتبہ)۔
- صارف کی درخواست پر اکاؤنٹ میں موجود رقم کی تفصیلات کی فراہمی بذریعہ ای میل بالکل مفت۔
- تمام انفرادی / کاروبار / کارپوریٹ / این جی اوز وغیرہ اکاؤنٹ کھولنے کے اہل ہیں۔
- ودہولڈنگ ٹیکس اور زکوٰۃ پاکستان کے مروجہ قوانین اور ضوابط کے مطابق لاگو ہے۔
مزید تفصیلات کے لیے، BOK یا اسلامک بینکنگ ونڈوز کی کسی بھی قریبی اسلامی برانچ پرتشریف لے جائیں۔
نوٹ: ویٹیجز کا اعلان ہر ماہ شروع ہونے سے پہلے کیا جائے گا اور منافع کا اعلان اگلے مہینے کے سات دنوں تک کیا جائے گا۔ نقصان کی صورت میں مشارکہ کے سرمایہ کاری قواعد کے مطابق نقصان برداشت کیا جائے گا۔ تاریخی منافع کی شرح کے لیے براہ کرم لنک پر کلک کریں https://www.bok.com.pk/islamic/profit-rates