متن
شرعی احکامات سے ہم آہنگ خدمات پیش کرتا ہے تاکہ صارفین کی کاروباری مالی ضروریات کوپورا کیا جا سکے۔ اس حوالے سے چندمناسب خدمات درج ذیل ہیں
- مرابحہ: مرابحہ ان صارفین کے لیے نہایت موذوں ہے جو مختصر مدتی مالی معاونت کے خواہش مند ہوں تا کہ وہ اپنے کاروبار کے لیے خام مال کی خریداری، مال کی ترسیل کے علاوہ درآمدی اور برآمدی اخراجات کا مناسب انتظا م کر سکیں۔ مرابحہ سے مراد یہ ہے کہ کوئی بھی چیز فروخت کرنے والا شخص ایک معاہدہ کے تحت خریدار کو نقد ادائیگی یاادھار ادائیگی کی صورت میں اصل قیمت بتانے کا پابند ہوگا۔ اصل قیمت پر ایک طے شدہ منافع بھی لاگو کیا جاتا ہے۔ مرابحہ موجود اور غیر موجود دونوں طرح کے اثاثوں کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تاہم مرابحہ، قرضہ جات کے عوض یا دیگر ادھار کی ادائیگی کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ چونکہ مرابحہ اشیاء کی فروخت سے متعلق ہے۔ لہٰذا یہ ضرور ی ہے کہ مذکورہ اشیاء کی فروخت لازماً کی جائے۔
- سلام: سلام سے مراد ایسا انتظا م ہے جس کے تحت خریدار اشیاء کی کل قیمت ایک طے شدہ معاہدے کے تحت پیشگی ادا کر دیتا ہے، جبکہ فروخت کنندہ کو اشیاء ایک طے شدہ تاریخ کو مہیا ء کرنا ہوتی ہیں۔ اشیاء کی اقسام، معیار اور مقدار سے متعلق تمام معاملات پیشگی طے کر لینا ضروری ہے تاکہ بعد ازاں کوئی تنازعہ پیدا نہ ہو۔ اشیاء کی فراہمی کی تاریخ اور مقام بھی طے کر لینا چاہیے، تاہم اسے فریقین کے باہمی مشورے سے تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے۔
- استصناع: استصناع شرعاًایسے معاملے کو کہا جاتا ہے جس میں ایک فریق دوسرے فریق کو کوئی چیز بنانے کا آرڈر دے جس کی قیمت اور فراہمی کی تاریخ پہلے سے طے کر لی جائے۔ تیار ہونے والے ما ل کی قسم، میعا ر اور مقدار سے پہلے سے طے شدہ معالات کے مطابق ہونی چاہیے۔ مال کی قیمت کسی شک و شبے کے بغیر منصفانہ طریقے سے طے کر لینی چاہیے۔ قیمت کی ادائیگی یک مشت یا مساوی اقساط کے ذریعے کی جاسکتی ہے جس کو طے کر لینا ضروری ہے۔ اشیاء کی تیاری کے لیے خام مال مہیاء کرناخریدار کی ذمہ داری نہیں ہے۔