بی او کے
ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولیں۔
متن

معزز صارفین

ہمارے لئیے یہ امر خوش آئند ہے کہ آپ بینک آف خیبر میں اپنا ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اپنی اکاؤنٹ کھولنے کی درخواست دائر کرنے سے قبل یہ یقین کر لیں کہ آپ کے پاس درجِ ذیل دستاویزات مکمل طور پر تیار ہیں، تاکہ یہ عمل با آسانی مکمل کیا جاسکے:

  • کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی برقی نقل (soft copy)، سامنے اور پشت دونوں جانب سے
  • آمدن کے ثبوت کی برقی نقل (ملازمت نامہ، کاروباری خط، تنخواہ ادائگی کی دستاویز، کرایہ نامہ، معاہدہ وغیرہ)
  • سی آر ایس کا بیان
  • دستخط کے نمونے کا کارڈ

براہِ کرم اس بات کی یقین دہانی کیجئے کہ درخواست داخل کرنے کیلئے جو موبائل نمبر استعمال ہو، وہ آپ کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ یا شناختی نمبر پر رجسٹر ڈہو۔

براہِ کرم نوٹ فرما لیجئے کہ آپ کے اکاؤنٹ کھولنے کے عمل کی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایات اور راہنما اصولوں کے ساتھ ساتھ بینک کی مروجہ پالیسی کے مطابق جانچ پڑتال کی جائے گی ۔ آپ کی درخواست پر کسی بھی قسم کے اعتراض کی صورت میں آپ کو بذریعہ ای میل اور ایس ایم ایس مطلع کیا جائے گا۔ آپ کی درخواست منظور ہونے پر آپ کو بائیو میٹرک تصدیق کیلئے بینک کی شاخ پر تشریف لانے کو کہا جائے گا۔

براہِ کرم ذہن نشین کر لیجئے کہ بینک میں موجود آپ کا ریکارڈ سخت ترین حفاظتی انتظامات کے تحت محفوظ رکھا جاتا ہے۔

یہاں سے فارم ڈاؤن لوڈ کریں:

ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کے لیے یہاں کلک کریں

یہ پروڈکٹ پائلٹ مرحلے میں ہے اور کمرشل لانچ کے لیے اسٹیٹ بینک کی حتمی منظوری سے مشروط ہے۔

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

Subscribe to News & Updates

The subscriber's email address.
Subscribe to our mailing list to get the updates.