اس سہولت کا مقصد کسان پیشہ افراد کو زرعی ترقیاتی قرضہ جات مہیاء کرنا ہے تاکہ وہ بجلی / شمسی توانائ سے چلنے والے ٹیوب ویل ، زیادہ طاقت والے آبپاشی نظام اور شمسی توانائ کے آلات خرید سکیں۔
- بجلی / شمسی توانائ سے چلنے والے ٹیوب ویل کی خرید اور تنصیب۔
- آبپاشی نظام کو شمسی توانائ پر منتقل کرنا۔
- قرض کی مدت پانچ سال تک۔
- قرض کی واپسی سہہ ماہی / شش ماہی اقساط کی صورت میں۔
- نصب شدہ ٹیوب ویل او ر شمسی پینل کی انشورنس لازمی ہے۔
- پاکستان کے مستقل شہری۔
- فعال کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے حامل۔
- کسی بینک یا مالیاتی ادارے کے نا دہندہ نہ ہوں۔
- قرض واپس کرنے کی استعداد رکھتے ہوں اور بینک کی ضمانتی شرائط کو پورا کرتے ہوں۔
- درکار زرِ ضمانت مہیاء کر سکتے ہوں۔
- عمر کی زیادہ سے زیادہ حد 65 سال۔
- متعقلہ کاروبار کا تجربہ رکھتے ہوں۔
- کم از کم ٪10 قیمت پیشگی ادا کرنا ہوگی۔
- رقم کی لین دین کے معاملات تسلی بخش ہوں۔