بی اوکے
بے مِثال ٹرم ڈپازٹ

بینک آف خیبر بیمثال مدتی ڈیپازٹ ایک منفرد بینکاری خدمت ہے جو آپ کو دوسرے اکاؤنٹوں میں باہمی رقم منتقلی (Swipe-In Facility) کی سہولت فراہم کرتا ہے۔اس باہمی رقم منتقلی کے زریعے آپ مدتی ڈیپازٹ اکاؤنٹ کو کرنٹ یا بچت اکاؤنٹ سے منسلک کر سکتے ہیں۔ اگر کسی قرضہ جاتی رقم کو پورا کرنےمیں رقم کی کمی ہوجائے تو ایسی صورت میں اس کمی کے عین برابر کی رقم مدتی ڈیپازٹ اکاؤنٹ سے پوری کر لی جائے گی۔

  • مدتی ڈیپازٹ  سرمایہ کاری کے مکمل عرصہ کے دوران  صرف ایک مرتبہ اکاؤنٹ میں موجود  کُل رقم  کا ٪30  باہمی رقم منتقلی کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
  • باہمی رقم منتقلی کی سہولت استعمال کرنے کی صورت میں شرع نفع میں ٪1 کی کمی  لاگو  ہو گی  (قبل از وقت کوئ  بھی رقم نکلوانے پر)۔
  • نفع کی ادائگی ماہانہ بنیاد پر منسلک  اکاؤنٹوں میں جمع کروائ جائے گی۔
  • سرمایہ کاری کی مدت 5 سال تک۔
  • صارف کے اکاؤنٹوں میں بِلا قیمت آن لائن رقم منتقلی کی سہولت۔
  • اس اکاؤنٹ کی نوعیت طویل مدت سرمایہ کاری کی ہوگی۔
  • آگاہی بذریعہ ایس ایم ایس پیغام، بالکل مفت۔
  • زیادہ سے زیادہ رقم رکھنے کی کوئ حد نہیں۔
  • یہ سہولت صرف پاکستانی روپئے میں دستیاب ہے۔
  •  بیمثال مدتی ڈیپازٹ کے تحت ،مدتی ڈیپازٹ میں موجود رقم کی ٪90 مالیت کے عوض قرضہ جاتی سہولت فراہم کی جاسکتی ہے۔
  •  پہلے سال  سے لیکر پانچویں سال تک  متوقع   متواتر شرع منافع    12.70%  تک ہوگی ۔
  • بیمثال مدتی ڈیپازٹ کی  جو شرع نفع سرمایہ کاری کے وقت ہوگی، وہی شرع مدت مکمل ہونے تک قائم رہے گی ۔
  • صارف کی درخواست پر اکاؤنٹ کی  سہہ ماہی اخراجاتی نفصیل کی فراہمی   بالکل مفت۔
  • بینک پالیسی کے مطابق  سرمایہ کاری کی قبل از وقت  تنسیخ ممکن ہے۔
  • شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔
  • تمام افراد ، بشمول بیوہ خواتین اور عمر رسیدہ شہری۔
  •  جائداد کے   کُل مالک / شراکت دار / نجی محدود کمپنیاں / عوامی شعبے کی محدود کمپنیاں ۔
  • حکومتی ادارے ( مرکزی / صوبائ )
  • ضلعی حکومت / مقامی حکومتی ادارے
  • ٹرسٹ / کلب / انجمن / سوسائٹی / سیاسی جماعت / خیراتی ادارہ /  غیر سرکاری ادارے /  غیر منافع بخش تنظیمیں۔
  • عوامی شعبے کے ادارے / خود مختار ادارے۔
  • غیر ملکی صفارت خانوں کے کھاتے دار۔

Subscribe to News & Updates

The subscriber's email address.
Subscribe to our mailing list to get the updates.