بینک آف خیبر پریمئم بچت اکاؤنٹ کی بدولت ، اب بچت کرنا ہوگیا اور بھی آسان۔ اب صارفین غیر ملکی کرنسی پر یمئم بچت کی بے مثال سہولت کے علاوہ اور بھی بہت سے بیش قیمت فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔
- رقم منتقلی کی کوئ حد نہیں
- نفع کا شمار ،ماہانہ بنیاد پر اکاؤنٹ میں موجود کم از کم رقم کے مطابق کیا جائے گا۔
- نفع کا حصول ماہانہ بنیادوں پر کیا جائے گا ، لیکن نفع کی ادائگی ہر دو سال بعد کی جائے گی۔
- آگاہی بذریعہ ایس ایم ایس پیغام بالکل مفت۔
- پاکستانی روپئے میں آن لائن بینکاری کی سہولت بالکل مفت۔
- بینک آف خیبر کے اے ٹی ایم نیٹ ورک کے زریعے گھریلو بِلوں کی ادائگی کی سہولت۔
- اکاؤنٹ میں موجود غیر ملکی کرنسی کی ٪90 مالیت کے مساوی ، پاکستانی روپئے میں قرض کی فراہمی۔
- صارفین کو نفع کی ادائگی ہر دو سال بعد (نفع کا حصول ماہانہ بنیاد پر ہوگا ) جون اور دسمبر کے مہینوں کے اختتام پر کی جائے گی ۔
- شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔
مارچ 2022 کے لیے ایف سی وای پریمیم سیونگ اکاؤنٹ کی قیمتوں کی تفصیلات کے لیے براہ کرم نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
- کون سے افراد غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ کھلوانے کے اہل ہیں:
- اندرون یا بیرون ملک مقیم پاکستانی شہری، بشمول دوہری شہریت کے حامل افراد۔
- تمام غیر ملکی شہری، خواہ پاکستان میں مقیم ہوں یا پاکستان سے باہر۔
- اندرون یا بیرون ملک رہائش پذیر افراد کے نام پر مشترکہ اکاؤنٹ۔
- پاکستان میں خدمات کیلئے نامزد تمام سفارت خانے اور ان کے سفارتی عملے کے ارکان۔
- پاکستان میں خدمات انجام دینے والی تمام غیر ملکی تنظیمیں ۔
- پاکستان میں قائم / شراکت دار کمپنیاں اور ادارے جو پاکستان میں کام کر رہے ہوں، بشمول وہ ادارے جو غیر ملکی مالیاتی حصص کے حامل ہوں۔
- فلاحی ادارے ، تنظیمیں وغیرہ جو ا نکم ٹیکس کٹوتی سے مستشنیٰ ہوں۔
- غیر ملکی کمپنیوں / اداروں کی پاکستان میں کام کرنے والی شاخیں۔
- غیر مقیم زرِ مبادلہ کمپنیاں خواہ وہ کسی بینک یا مالیاتی ادارے کی ملکیت ہوں۔
- بینکوں اور مالیاتی شرا کتی اداروں کے علاوہ وہ تمام غیر ملکی ادارے / کمپنیاں جن کی ملکیت ایسے افراد کے پاس ہو جو غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ کھلوانے کے اہل ہوں۔