غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ (FCY) ایک کثیر رقم منتقلی کا اکاؤنٹ ہے جس میں مقامی ملکی کرنسی کے علاوہ غیر ملکی کرنسی کو رکھا جاتا ہے۔ بینک آف خیبر کے تمام غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ضوابط برائے غیر ملکی کرنسی کے تحت کام کرتے ہیں، جن کا اجراء وقتاً فوقتاً ہوتا رہتا ہے۔
- رقم منتقلی کی کوئ حد نہیں
- آگاہی بذریعہ ایس ایم ایس پیغام بالکل مفت۔
- پاکستانی روپئے میں آن لائن بینکاری کی سہولت بالکل مفت۔
- انٹرنیٹ بینکاری کی سہولت بالکل مفت۔
- بینک آف خیبر کے اے ٹی ایم نیٹ ورک کے زریعے گھریلو بِلوں کی ادائگی کی سہولت۔
- اکاؤنٹ میں موجود غیر ملکی کرنسی کی ٪90 مالیت کے مساوی ، پاکستانی روپئے میں قرض کی فراہمی۔
- شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔
- کون سے افراد غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ کھلوانے کے اہل ہیں
- اندرون یا بیرون ملک مقیم پاکستانی شہری، بشمول دوہری شہریت کے حامل افراد۔
- تمام غیر ملکی شہری، خواہ پاکستان میں مقیم ہوں یا پاکستان سے باہر۔
- اندرون یا بیرون ملک رہائش پذیر افراد کے نام پر مشترکہ اکاؤنٹ۔
- پاکستان میں خدمات کیلئے نامزد تمام سفارت خانے اور ان کے سفارتی عملے کے ارکان۔
- پاکستان میں خدمات انجام دینے والی تمام غیر ملکی تنظیمیں ۔
- پاکستان میں قائم / شراکت دار کمپنیاں اور ادارے جو پاکستان میں کام کر رہے ہوں، بشمول وہ ادارے جو غیر ملکی مالیاتی حصص کے حامل ہوں۔
- فلاحی ادارے ، تنظیمیں وغیرہ جو ا نکم ٹیکس کٹوتی سے مستشنیٰ ہوں۔
- غیر ملکی کمپنیوں / اداروں کی پاکستان میں کام کرنے والی شاخیں۔
- غیر مقیم زرِ مبادلہ کمپنیاں خواہ وہ کسی بینک یا مالیاتی ادارے کی ملکیت ہوں۔
- بینکوں اور مالیاتی شرا کتی اداروں کے علاوہ وہ تمام غیر ملکی ادارے / کمپنیاں جن کی ملکیت ایسے افراد کے پاس ہو جو غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ کھلوانے کے اہل ہوں۔