پی ایل ایس بچت اکاؤنٹ منافع بخش اکاؤنٹ ہوتے ہیں جن کا مقصد صارفین کو اپنی ضرورت کے مطابق رقم مہیاء کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو بچت کی جانب راغب کرنا ہے۔ یہ بچت اکاؤنٹ سہولت، عام صارفین کے علاوہ سرکاری / نیم سرکاری اداروں، کمپنیوں، تجارتی اداروں وغیرہ کیلئے ہیں جو بینک آف خیبر کی شرائط کے مطابق اکاؤنٹ کھلوانے کے اہل ہوں۔
- یہ اکاؤنٹ کھلوانے کیلئے ایک ابتدائ / کم از کم رقم جمع کروانا ہوگی جس کی حد بینک کی جانب سے وقتاً فوقتاً بتائ جاتی ہے ، اگر صارف کو ابتدائ رقم جمع کروانے سے مستشنیٰ قرار نہ دیا گیا ہوتو۔
- نفع کا شمار کم از کم شرع بچت پر ،اکاؤنٹ میں موجود اوسط ماہانہ رقم کے مطابق ہوگا۔
- نفع کی ادائگی شش ماہی بنیاد پر ہوگی۔
- انٹرنیٹ بینکاری کی سہولت بالکل مفت۔
- آگاہی بذریعہ ایس ایم ایس پیغام کی سہولت موجود ہے، جس پر بینک کے ضابطہ ِ اخراجات کے مطابق سالانہ کٹوتی لاگو ہوگی۔
- بینک آف خیبر کے اے ٹی ایم نیٹ ورک کے زریعے گھریلو بلوں کی ادائگی کی سہولت بالکل مفت۔
- شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔
- کون سے افراد پی ایل ایس اکاؤنٹ کھلوانے کے اہل ہیں
- ذاتی ( انفرادی یا مشترکہ)
- کاروبار کے بلا شریک مالک
- سفارت کار
- جائداد کے بلا شریک مالک
- مشترکہ اسٹاک کمپنی (عوامی / نجی /اسٹاک فہرست میں شامل / نا شامل)
- اشتراکی ادارہ (منظور شدہ / غیر منظور شدہ)
- سرکاری ادارہ ( وفاقی / صوبائ)
- ضلعی حکومت / مقامی انتظامیہ کا ادارہ
- ٹرسٹ / کلب / انجمن / حلقہ / سیاسی جماعت / خیراتی ادارہ / غیر حکومتی ادارہ / غیر منافع بخش ادارہ۔
- عوامی شعبے کا ادارہ / خود مختار ادارہ