یہ زرعی قرضہ جاتی سہولت کسان پیشہ افراد کو مگس بانی (شہد کی مکھیوں کی افزائش اور شہد کا حصول)اور ریشم بانی (ریشم کے کیڑوں کی افزائش اور ریشم کا حصول) کے کاروبار کو چلانے اور بڑھانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
- اس سہولت کو شہد اور ریشم کی پیداوار کیلئے درکار ساز و سامان کی خریداری کیلئے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔
- پاکستان کے مستقل شہری۔
- فعال کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے حامل۔
- کسی بینک یا مالیاتی ادارے کے نا دہندہ نہ ہوں۔
- قرض واپس کرنے کی استعداد رکھتے ہوں اور بینک کی ضمانتی شرائط کو پورا کرتے ہوں۔
- درکار زرِ ضمانت مہیاء کر سکتے ہوں۔
- عمر کی زیادہ سے زیادہ حد 65 سال۔
- متعقلہ کاروبار کا تجربہ رکھتے ہوں۔
- رقم کی لین دین کے معاملات تسلی بخش ہوں۔