آسان کرنٹ رقم ترسیل اکاؤنٹ میں جمع کروائ جانے والی تمام رقوم قرض کی بنیاد پر وصول کی جاتی ہیں۔ آسان کرنٹ رقم ترسیل اکاؤنٹ میں وصول شدہ رقوم کو کسی بھی سودی بینکاری مقصد کیلئے استعمال نہیں کیا جاتا۔ بینک آف خیبر کی تمام اسلامی بینکاری شاخوں اور عام بینکاری شاخوں میں قائم اسلامی شعبہ میں آسان کرنٹ رقم ترسیل اکاؤنٹ کھلوانے کی سہولت موجود ہے
- صرف ابتدا میں جمع کروائ جانے والی رقم نقد شکل میں وصول کی جائے گی، جس کی حد مبلغ 100 /- روپئے ہوگی، اس کے علاوہ کوئ اور نقد رقم وصول نہیں کی جائے گی ۔
- اس اکاؤنٹ میں صرف بیرون ممالک سے بھیجی جانے والی رقوم جمع ہوسکیں گی۔
- بلا نفع نقصان بنیادوں پر۔
- ایک کمپیوٹرازئزڈ شناختی کا حامل شخص صرف ایک آسان رقم ترسیل اکاؤنٹ کھلوا سکتا ہے (انفرادی یا مشترکہ)۔
- اکاؤنٹ میں رقم رکھنے کی زیادہ سے زیادہ حد 2,000,000/- روپئے ہے۔
- ایک دن میں رقم نکلوانے کی حد 50,000/- روپئے ہے۔
- آسان آسان رقم ترسیل اکاؤنٹ سے کسی بھی دوسرے بینک اکاؤنٹ کو رقم منتقل کرنے کی روزانہ حد 50,000 /- روپئے ہے۔
- صرف ایک فرد یا افراد ایک سادہ اکاؤنٹ کھولنے کے فارم سے یہ اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔
- تفصیلات کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں https://www.sbp.org.pk/bprd/2017/CL32.htm یا BOK یا اسلامک بینکنگ ونڈوز کی کسی بھی قریبی اسلامی برانچ پرتشریف لے جائیں۔