بینک آف خیبر پیش کرتا ہےراست مکان مشارکہ ،جو کہ شرعی احکامات کے مطابق ذاتی مکان کے حصول کیلئے قرضہ جاتی سہولت ہے، جس کو متروک مشارکہ (مشترکہ ملکیت) کے اصول کے تحت مرتب کیا گیا ہے۔
- بینک آف خیبر اور صارف کے مابین ایک معاہدہ عمل میں لایا جائے گا جس کے تحت دونوں فریق مخصوص تناسب کے تحت اپنا حصہ (زرِ سرمایہ ) طے کریں گے۔
- بینک آف خیبر کے حصہ کو برابر حصص میں تقسیم کر دیا جائے گا۔
- صارف کو ایک ایک کر کے ان حصص کو قیمتاً اس وقت تک خریدتے رہنا ہوگا جب تک کہ صارف تمام حصص خرید کر مکان کا کُل مالک بن جائے۔
- یہ سہولت رہائشی مکان کی خرید، تعمیر، تزئین و آرائشِ نو اور بچ جانے والی رقم کی منتقلی (BTF) کیلئے نہائیت موزوں ہے۔
- کرایہ / نفع کا تعئین ایک سالہ Kibor + کم از کم 2.0 % شرع نفع (صارف کی مالی حیثیت کے مطابق) کے تحت کیا جائے گا۔
- برابری کا تناسب ( بینک :صارف)
- مکان کی خرید کیلئے - 80:20
- مکان / اپارٹمنٹ کی تعمیر کیلئے – 80:20
- مرمت / آرائش ِ نو کیلئے – 20 : 80
- بچ جانے والی رقم منتقلی کیلئے – کُل بچ جانے والی رقم
- نوٹ: درج بالا تناسب 50.00 ملین روپئے سے کم کی قرضہ جاتی رقم پر لاگو ہوگا۔ جبکہ راست مکان مشارکہ کے تحت 50.00 ملین سے زائد کی قرضہ جاتی رقوم پر (زیادہ سے زیادہ) 80:20 کے مطابق برابری کا تناسب لاگو ہوگا ۔
- مدت:
- مکان / اپارٹمنٹ کی خرید کیلئے 05 سے 20 سال
- مکان / اپارٹمنٹ کی تعمیر کیلئے 05 سے 20 سال
- مرمت / آرائش ِ نو کیلئے 03 سے 10 سال
- بچ جانے والی رقم منتقلی کیلئے - قرض کا دورانیہ مکمل ہونے کا وقت
- کرایہ کی ادائگی ، اگلی تاریخوں کے چیک پیشگی جمع کروانے کی صورت میں ہوگی۔
- اضافی حصص کی خرید ، بینک آف خیبر کے طریقہ کار برائے اسلامی بینکاری گروپ کے تحت ممکن ہے۔
- سہولت کی قبل از وقت تنسیخ، بینک آف خیبر کے طریقہ کار برائے اسلامی بینکاری گروپ کے تحت ممکن ہے۔
- قرض کی کُل رقم 60 ملین روپئے (مکان کی خرید اور تعمیر کیلئے)، 15 ملین روپئے (مکان کی مرمت اور آرائشِ نو کیلئے )، بقیہ رقم کی متنقلی کیلئے رقم کی حد 60 ملین روپئے یا اصل بچ جانے والی رقم، دونوں میں سے جو بھی کم ہو۔
- قرض کی پہلی قسط جاری ہونے بعد مکان کی تعمیر مکمل کرنے کی حد 12 ماہ ہوگی۔
- تنخواہ دار صارف کی عمر کی حد 22 سے 55 سال ، جبکہ تاجر پیشہ صارف کی عمر کی حد22 سے 60 برس ہے۔
- وفاقی و صوبائ اداروں ، عوامی اور نیم سرکاری اداروں ، خود مختار اداروں، کثیر الملکی کمپنیوں، منظم عوامی و نجی منظور شدہ کمپنیوں، اسپتالوں، تعلیمی اداروں ، کثیر التجارتی (Blue Chip) پاکستانی کمپنیوں (جن کا اندراج اسٹاک ایکسچینج میں ہو) ، صوبہ خیبر پختونخواہ کے طبی تربیت کے اسپتالوں سے وابسطہ کانٹریکٹ ڈاکٹروں اور عوامی شعبے کی یونیوسٹیوں کے پروفیسر وں سمیت تخواہ دار ملازم اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں بشرطیکہ قرض کی مدت مکمل ہونے تک ان کی ملازمت برقرار رہے۔
- موجودہ / سابق تاجر پیشہ افراد جن کے پاس مصدقہ زرائع آمدن موجود ہو اور وہ افراد جو کثیر آمدن کے حامل ہوں۔
- اپنا ذاتی کام کرنے والے افراد۔