بینک آف خیبر پیش کرتا ہے راست روشن گھر ، جو کہ شرعی احکامات کے مطابق شمسی توانائ آلات (گھریلو استعمال کیلئے) کی خرید کیلئے قرضہ جاتی سہولت ہے، جس کو مرابحہ کے اصول کے تحت مرتب کیا گیا ہے۔
- مرابحہ خرید و فروخت کا ایسا طریقہ کار ہے جس میں فروخت کنندہ (بینک آف خیبر) فروخت کے وقت جنس کی اصل قیمت اور اس پر حاصل ہونے والے منافع کی تفصیل سے خریدار (صارف) کو آگاہ کرے گا۔
- خریدار (صا رف) جنس کی قیمت یا تو موقع پر ادا کرے گا یا پھر بعد ازاں، (اقساط کی شکل میں )ادا کرے گا۔
- مالیاتی حد:
- درجہ اول کم از کم 50,000/- اور زیادہ سے زیادہ 200,000/- روپئے
- درجہ دوئم کم از کم 200,001/- اور زیادہ سے زیادہ 500,000/- روپئے
- درجہ سوئم کم از کم 500,001/- اور زیادہ سے زیادہ 2,000,000/- روپئے
- کُل رقم کا ٪25 فیصد صارف کو اور بقیہ ٪75 بینک کو منظور شدہ ڈیلر کو ادا کرنا ہو گا ۔
- قرض کی مدت 6 ماہ سے 60 ماہ تک ہوگی
- نفع کا تعئین ایک سالہ KIBOR + کم از کم 2.0 % شرع نفع (صارف کی مالی حیثیت کے مطابق) کے تحت کیا جائے گا۔
- قرض کی جلد تکمیل کے بارے میں کیس کی نوعیت کے حساب سے غور کیا جا سکتا ہے۔
- بینک کے ضابطہ برائے اخراجات کے مطابق عملدرامد فیس لاگو ہوگی۔
- قرض کی واپسی ماہانہ اقساط اور بینک آف خیبر کے ضابطہِ اخراجات کے مروجہ طریقہ کار کے مطابق ہوگی۔
- سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے ملازم، تاجر پیشہ افراد، ذاتی کاروبار سے وابسطہ پیشہ ور ماہرین اور منظور شدہ نجی اداروں کے ملازم اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے اہل ہیں۔
- کم از کم ماہانہ آمدن 25,000/- روپئے سے زائد۔ اوسط قابلِ ادائگی آ مدن کی شرع قرض کی ماہانہ قسط سے تین گُنا زائد ہونا ضروری ہے۔
- صارف کی عمر کی حد 22 سے 58 سال تک (تاجر پیشہ صارف کیلئے 65 سال)۔ کم از کم دو سال تک کام سے وابسطہ ہونا لازمی ہے۔
- کپمیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے حامل۔
- شفاف ECIB رپورٹ کے حامل ۔
- شمسی توانائ نظام کی قسم اور قیمت صارف براہِ راست بینک آف خیبر کے منظور شدہ فروخت کنندہ سے طے کرے گا۔
- صرف وہ صارف اس سہولت کے اہل ہوں گے جو قرضہ جاتی خدشات کے میعار پر 1 سے 5 تک نمبر حاصل کرلیں۔
- ضمانت: بینک کی پالیسی کے مطابق