حج اکاؤنٹ میں جمع کروائی جانے والی تمام رقوم اسلامی شرعی احکامات پر سختی سے کار بند رہتے ہوئے مشارکہ کی بنیاد پر وصول کی جاتی ہے۔ ان کھاتوں کے ذریعے حاصل ہونے والی رقوم کی سرمایہ کاری اسلامی اثاثہ جات مثلامرابحہ، اجارہ، متروک مشارکہ یا اسلامی سکوک وغیرہ میں کی جاتی ہے۔ اس سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے نفع کو اوسطاًروزانہ کی بنیاد پر شمار کیا جاتا ہے اور صارفین کے کھاتوں میں ماہانہ بنیادوں پر جمع کروایا جاتا ہے۔ یہ اکاؤنٹBOKکی تمام اسلامی بینکاری کی شاخوں اور روائتی بنکاری کی شاخوں میں قائم اسلامی بینکنگ کے شعبے میں کھولا جا سکتا ہے
- ایک نان چیکنگ اکاؤنٹ، جو حج کے لیے جمع کی گئ رقم کوکسی بھی ذریعےسے نکالنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
- قابل قبول کرنسی صرف PKR ہے۔
- نفع کی شرعPLSاور عمرہ اکاؤنٹ سے زیادہ
- ماہانہ نفع کی ادائیگی
- نفع کا شمار روزانہ
- آن لائن رقم جمع کروانے پر کوئی اخراجات نہیں
- کھاتہ بند کرنے پر کوئی اخراجات نہیں
- ماہانہ اکاؤنٹ کی تفصیل بالکل مفت(مہینے میں ایک مرتبہ طلب کرنے پر)
- تمام افراد اکاؤنٹ کھولنے کے اہل ہیں۔
- ودہولڈنگ ٹیکس اور زکوٰۃ پاکستان کے مروجہ قوانین اور ضوابط کے مطابق لاگو ہے۔
- مزید تفصیلات کے لیے، BOK یا اسلامک بینکنگ ونڈوز کی کسی بھی قریبی اسلامی برانچ پرتشریف لے جائیں۔
نوٹ: ویٹیجز کا اعلان ہر ماہ شروع ہونے سے پہلے کیا جائے گا اور منافع کا اعلان اگلے مہینے کے سات دنوں تک کیا جائے گا۔ نقصان کی صورت میں مشارکہ کے سرمایہ کاری قواعد کے مطابق نقصان برداشت کیا جائے گا۔ تاریخی منافع کی شرح کے لیے براہ کرم لنک پر کلک کریں https://www.bok.com.pk/islamic/profit-rates