آسان بچت اکاؤنٹ میں جمع کروائی جانے والی تمام رقوم اسلامی شرعی احکامات پر سختی سے کار بند رہتے ہوئے مشارکہ کی بنیاد پر وصول کی جاتی ہے۔ ان کھاتوں کے ذریعے حاصل ہونے والی رقوم کی سرمایہ کاری اسلامی اثاثہ جات مثلامرابحہ، اجارہ، متروک مشارکہ یا اسلامی سکوک وغیرہ میں کی جاتی ہے۔ اس سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے نفع کو اوسطاًروزانہ کی بنیاد پر شمار کیا جاتا ہے اور صارفین کے کھاتوں میں ماہانہ بنیادوں پر جمع کروایا جاتا ہے۔ یہ اکاؤنٹBOKکی تمام اسلامی بینکاری کی شاخوں اور روائتی بنکاری کی شاخوں میں قائم اسلامی بینکنگ کاؤنٹر پر کھولا جا سکتا ہے
- صرف100روپے سے کھاتاکھولا جا سکتا ہے
- نفع کی ادائیگی ماہانہ
- نفع کا شمار روزانہ
- صرف ایک فرد یا افراد، انفرادی یا اشتراکی طور پر یہ اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں
- آن لائن رقم جمع کرنے /نکالنے پر کوئی اخراجات نہیں
- ماہانہ اکاؤنٹ کی تفصیل بالکل مفت(مہینے میں ایک مرتبہ طلب کرنے پر)
- کم سے کم رقم کی کوئی قید نہیں
- کھاتہ بند کرنے پر کوئی اخراجات نہیں
- ایک مہینہ کے دوران رقم نکلوانے کی حد500,000روپے
- رقم رکھنے کی حد (دن کے اختتام تک) 500,000روپے (رقم + RFCرقم)
- ATM / ڈیبٹ کارڈکی سہولت
- تمام انفرادی / کاروبار / کارپوریٹ / این جی اوز وغیرہ اکاؤنٹ کھولنے کے اہل ہیں۔
- ودہولڈنگ ٹیکس اور زکوٰۃ پاکستان کے مروجہ قوانین اور ضوابط کے مطابق لاگو ہے۔
- مزید تفصیلات کے لیے، BOK کی کسی بھی قریبی اسلامی برانچ یا اسلامک بینکنگ ونڈوز پر تشریف لے جائیں۔
نوٹ: ویٹیجز کا اعلان ہر ماہ شروع ہونے سے پہلے کیا جائے گا اور منافع کا اعلان اگلے مہینے کے سات دنوں تک کیا جائے گا۔ نقصان کی صورت میں مشارکہ کے سرمایہ کاری قواعد کے مطابق نقصان برداشت کیا جائے گا۔ تاریخی منافع کی شرح کے لیے براہ کرم لنک پر کلک کریں https://www.bok.com.pk/islamic/profit-rates