کنزیومر فنانس
راست صارف مرابحہ

بینک آف خیبر پیش کرتا ہے راست صارف مرابحہ ، جو کہ شرعی احکامات کےمطابق ، صارفین کی مالی ضروریات پوری کرنے کی قرضہ جاتی سہولت ہے، جس کو مرابحہ کے اصول کے تحت مرتب کیا گیا ہے۔

  • مرابحہ خرید و فروخت کا ایسا طریقہ کار ہے جس میں فروخت کنندہ (بینک آف خیبر) فروخت کے وقت جنس کی اصل قیمت اور اس پر حاصل ہونے والے منافع کی تفصیل سے خریدار (صارف) کو آگاہ کرے گا۔
  • خریدار (صا رف) جنس کی قیمت یا تو موقع پر ادا کرے گا یا پھر بعد ازاں، (اقساط کی شکل میں )ادا کرے گا۔
  • راست صارف مرابحہ کے تحت درجِ ذیل دو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں:
    • راست ہنڈا موٹر سائکل سہولت
    • راست شمسی توانائ نظام برائے گھریلو استعمال
  • قرض کی مدت 01 سے 04 سال
  • قرض کی زیادہ سے زیادہ رقم 2.00 ملین روپئے یا صارف کی 15 ماہانہ وصول شدہ تنخواہوں کے برابر رقم، دونوں میں سے جو بھی کم ہو۔
  • قرض کی ادائگی ، اگلی تاریخوں کے چیک پیشگی جمع کروانے کی صورت میں ہوگی۔
  • پاکستان اور آزاد جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے وفاقی و صوبائ اداروں ، عوامی اور نیم سرکاری اداروں ، صوبہ خیبر پختونخواہ کے طبی تربیت کے اسپتالوں سے وابسطہ کانٹریکٹ ڈاکٹروں اور عوامی شعبے کی یونیوسٹیوں کے پروفیسر وں سمیت تخواہ دار ملازم اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے اہل ہیں بشرطیکہ قرض کی مدت مکمل ہونے تک ان کی ملازمت برقرار رہے۔
  • عمر کی حد 22 سے 58 سال تک
  • مستقل نوعیت کا کم از کم ایک سال یا اس سے زیادہ عرصہِ ملازمت۔
  • صارف کی وصول شدہ ماہانہ تنخواہ کم از کم 15،000 روپئے ہو اور ماہانہ قسط وصول شدہ تنخواہ کے ٪33 سے زائد نہ ہو۔ اس کے علاوہ لئیے گئے دیگر قرضہ جات کا اجتماعی حجم تنخواہ کے ٪50 سے زائد نہ ہو۔
  • زرِ ضمانت: بینک کی مروجہ پالیسی کے مطابق۔

Subscribe to News & Updates

The subscriber's email address.
Subscribe to our mailing list to get the updates.