بینک آف خیبر پیش کرتا ہے راست کار اجارہ جو کہ شرعی احکامات کے مطابق ذاتی کار کی خرید کیلئے قرضہ جاتی سہولت ہے۔ "اجارہ" اسلامی فقہ کا لفظ ہے جس کے لغوی معنی ہیں کوئ چیز کرایہ پر دینا۔
- بینک آف خیبر صارف کو درکار اجناس حاصل کرے گا اور پھر یہی اجناس صارف کو ایک طے شدہ مدت کیلئے کرایہ / اجارہ پر دے گا
- کرایہ / اجارہ کے طریقہ کار کے مطابق مطلوبہ جنس کی اصل ملکیت مالک (بینک) کی رہتی ہے جبکہ صرف اس کے استعمال کے فوائد کرایہ دار (صارف ) کو سونپ دئیے جاتے ہیں۔
- گاڑی مقامی ساخت کی نئی / استعمال شدہ ہوگی۔
- گاڑی کی کُل قیمت کا کم از کم ٪30 بطور زرِ ضمانت جمع کروانا لازمی ہے۔
- کرایہ / نفع کا تعئین ایک سالہ Kibor + کم از کم 2.0 % شرع نفع (صارف کی مالی حیثیت کے مطابق) کے تحت کیا جائے گا۔
- کرایہ کی ادائگی ماہانہ۔
- کرایہ کی ادائگی ، اگلی تاریخوں کے چیک پیشگی جمع کروانے کی صورت میں ہوگی۔
- سہولت کی قبل از وقت تنسیخ، بینک آف خیبر کے طریقہ کار برائے اسلامی بینکاری گروپ کے تحت ممکن ہے۔
- قرض کا دورانیہ ایک سے پانچ سال تک۔
- گاڑی کو بینک کے نام پر رجسٹر کروایا جائے گا۔ گاڑی کی اصل فائل (اگر موجود ہو) بمع رجسٹریشن بُک اور اضافی چابی ، مکمل ادائگی پوری جانے تک بینک کے پاس موجود رہیں گی ۔
- گاڑی کی کُل قیمت کا کم از کم ٪30 بطور زرِ ضمانت جمع کروانا لازمی ہے۔
- تنخواہ دار صارف کی عمر کی حد 21 سے 55 سال ، جبکہ تاجر پیشہ صارف کی عمر کی حد 21 سے 60 برس ہے۔
- ملازم پیشہ صارف کی مدت ملازمت کم از کم 2 سال جبکہ تاجر پیشہ صارف کا کم از کم 3 سال تک تجارت / کاروبار سے وابسطہ ہونا لازمی ہے۔
- صارف کی ذاتی ضمانت کے علاوہ کُل آمدن کا ثبوت بھی پیش کرنا ہوگا۔
- گاڑی کا تصدیق شدہ تکفل بینک آف خیبر کے نام ہوگا۔
- وفاقی و صوبائ اداروں ، عوامی اور نیم سرکاری اداروں ، خود مختار اداروں، کثیر الملکی کمپنیوں، منظم عوامی و نجی منظور شدہ کمپنیوں، اسپتالوں، تعلیمی اداروں ، کثیر التجارتی (Blue Chip) پاکستانی کمپنیوں (جن کا اندراج اسٹاک ایکسچینج میں ہو) ، صوبہ خیبر پختونخواہ کے طبی تربیت کے اسپتالوں سے وابسطہ کانٹریکٹ ڈاکٹروں اور عوامی شعبے کی یونیوسٹیوں کے پروفیسر وں سمیت تخواہ دار ملازم راست کار مشارکہ سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں بشرطیکہ قرض کی مدت مکمل ہونے تک ان کی ملازمت برقرار رہے۔
- موجودہ / سابق تاجر پیشہ افراد جن کے پاس مصدقہ زرائع آمدن موجود ہو اور وہ افراد جو کثیر آمدن کے حامل ہوں۔
- اپنا ذاتی کام کرنے والے افراد۔