خیبر پاک منافع اسکیم اسلامی شرعی احکامات پر سختی سے کار بند رہتے ہوئے مشارکہ کی بنیاد پر وصول کی جاتی ہے۔ ان کھاتوں کے ذریعے حاصل ہونے والی رقوم کی سرمایہ کاری اسلامی اثاثہ جات مثلاًمرابحہ، اجارہ، متروک مشارکہ یا اسلامی سکوک وغیرہ میں کی جاتی ہے، جو شرعی بور ڈ سے منظور شدہ ہوتے ہیں۔ اس سرمایہ کار ی سے حاصل ہونے والے نفع کو اوسطاً روزانہ کی بنیاد پر شمار کیا جاتا ہے اور صارف کی خواہش کے مطابق ماہانہ، شش ماہی، سالانہ یا مدت مکمل ہونے پر ادا کیا جاتا ہے۔ یہ سر ٹیفکیٹ BOK تمام اسلامی بینکاری کی شاخوں اور روائتی بنکاری کی شاخوں میں قائم اسلامی بینکنگ کاؤنٹر سے حاصل کیے جا سکتے ہیں
- کم از اکم سرمایہ کاری 100,000روپے
- سرمایہ کاری کی مدت 5سال
- نفع کی ماہانہ ادائیگی
- نفع کی ادائیگی ہر ماہ کے پانچوں روز(چھٹیاں نکا ل کر)
- مدت پوری ہونے سے پہلےتنسیخ ممکن ہے (شرائط لاگو ہیں)
- ماہانہ اکاؤنٹ کی تفصیل بالکل مفت(مہینے میں ایک مرتبہ طلب کرنے پر)
- ٪80 مالیت دستیاب ہے
- بینک آف خیبر-IBG کے تمام کھاتہ دار
- ودہولڈنگ ٹیکس اور زکوٰۃ پاکستان کے مروجہ قوانین اور ضوابط کے مطابق لاگو ہے۔
نوٹ: ویٹیجز کا اعلان ہر ماہ شروع ہونے سے پہلے کیا جائے گا اور منافع کا اعلان اگلے مہینے کے سات دنوں تک کیا جائے گا۔ نقصان کی صورت میں مشارکہ کے سرمایہ کاری قواعد کے مطابق نقصان برداشت کیا جائے گا۔ تاریخی منافع کی شرح کے لیے براہ کرم لنک پر کلک کریں https://www.bok.com.pk/islamic/profit-rates