بینک آف خیبر کی اسلامی بینکاری کے تحت، راست پینشن بچت اکاؤنٹ میں جمع کروائ جانے والی تمام رقوم مشارکہ کی بنیاد پر اسلامی شرعی اصولوں پر سختی سے کاربند رہتےہوئے وصول کی جاتی ہیں۔ راست پینشن بچت اکاؤنٹ میں موصول ہونے والی رقوم کی سرمایہ کاری مرابحہ، اجارہ، متروک مشارکہ اور اسلامی سکوک وغیرہ جیسے اسلامی اثاثہ جات میں وصول کی جاتی ہے، جن کو شرعی بورڈ کی باقاعدہ منظوری حاصل ہوتی ہے۔ نفع کا شمار ماہانہ بنیادوں پر کیا جاتا ہے اور صارفین کو نفع کی ادائگی بھی ہر ماہ کی جاتی ہے۔ بینک آف خیبر کی تمام اسلامی بینکاری شاخوں اور عام بینکاری شاخوں میں قائم اسلامی شعبہ میں راست پینشن بچت اکاؤنٹ کھلوانے کی سہولت موجود ہے۔
- صرف 100/- روپئے کی ابتدائ رقم درکار۔
- نفع کی شرع پی ایل ایس حصص سے زیادہ
- نفع کی ادائگی ہر ماہ
- نفع کا شمار اکاؤنٹ میں موجود اوسط ماہانہ رقم پر
- اکاؤنٹ میں موجود رقم کی تفصیلات کی فراہمی بالکل مفت (مہینہ میں ایک مرتبہ)۔
- صارف کی درخواست پر اکاؤنٹ میں موجود رقم کی تفصیلات کی فراہمی بذریعہ ای میل بالکل مفت۔
- اکاؤنٹ بند کرنے کے کوئ اخراجات نہیں ۔
- کم از کم رقم کی کوئ حد نہیں۔
- اے ٹی ایم / ڈیبٹ کارڈ کی سہولت۔
- پنشنرز جو اکاؤنٹ کھولنے کے خواہشمند ہیں۔
- مزید تفصیلات کے لیے، BOK کی کسی بھی قریبی اسلامی برانچ یا اسلامک بینکنگ ونڈوز پر جائیں۔
- ودہولڈنگ ٹیکس اور زکوٰۃ پاکستان کے مروجہ قوانین اور ضوابط کے مطابق لاگو ہے۔
نوٹ: ویٹیجز کا اعلان ہر ماہ شروع ہونے سے پہلے کیا جائے گا اور منافع کا اعلان اگلے مہینے کے سات دنوں تک کیا جائے گا۔ نقصان کی صورت میں مشارکہ کے سرمایہ کاری قواعد کے مطابق نقصان برداشت کیا جائے گا۔ تاریخی منافع کی شرح کے لیے براہ کرم لنک پر کلک کریں https://www.bok.com.pk/islamic/profit-rates