متن
پروگرام کے مقاصد:
- معاشی طور پر قابلِ عمل کاروبار کے آغاز، توسیع، پھیلاؤ ، ترقی اور بڑھانے کی غرض سے آسان قرضہ جاتی معاونت فراہم کرنا۔
- صوبے کی معاشی ترقی کی بنیاد میں مستقل حصہ دار بننا۔
- صوبہ کے نوجوانوں کی سرپرستی کرنا تاکہ وہ اپنا ذاتی کاروبار قائم کر کے صوبے کی معاشی ترقی میں اضافہ کریں۔
- صوبہ بھر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا۔
پروگرام کی خصوصیات:
نام: | خیبر کاروبار سپورٹ پروگرام KKSP |
---|---|
قسم: | قابلِ واپسی قرض (Demand Finance) |
حدف: | صوبہِ خیبر پختونخوا ہ ( ایسے مقامات کو کاروبار کرنے کیلئے ترجیح دی جائے گی جہاں متعلقہ سہولیات اور وسائل موجود ہوں ) |
شرائط برائے اہلیت: |
|
قرض کی حد: | کم از کم حد 100،000، زیادہ سے زیادہ حد 1،000،000 روپئے |
قرض کی مدت: | 5 سال تک |
ریاعتی مدت: | BOK قرض کی واپسی پر نوعیت کے مطابق تین سے چھ ماہ تک کی ریاعت فراہم کر سکتا ہے |
قرض / اثاثہ حصص کا تناسب: | 60:40 |
مارک اپ کی شرع: | ایک سالہ KIBOR + 700 Bps |
قرض واپسی میں تاخیر کا جرمانہ: | قسط کی کُل رقم کا ٪2 |
یک مشت واپسی اور قبل از وقت ادائگی : | یک مشت واپسی قابلِ قبول نہیں ہوگی۔ البتہ قبل از وقت ادائگی ممکن ہے، جس پر کوئ واجبات وصول نہیں کئیے جائیں گے۔ |
ضمانت: | 2 افراد کی شخصی ضمانت، جن میں سے ایک صوبائ حکومت کا کم از کم گریڈ 12 کا سرکاری ملازم ہو (ایک شخص دو سے زائد درخواستوں کا ضامن نہیں ہو سکتا)۔ یا جائداد کا اثاثہ جاتی رہن جو BOK کو قابلِ قبول ہو۔ قابلِ فروخت اثاثے جیسے کہ RICs, DSCs, TDRs وغیرہ قرض کی رقم سے خریدی جانے والی گاڑی کو بینک کے نام رجسٹر کروایا جائے گا۔ |
قرض کی واپسی: | برابر ماہانہ اقساط (EMI) کی شکل میں، جن کا تعین بینک کر ے گا۔ |
مطلوبہ دستاویزات: | قبل از منظوری مکمل شدہ درست درخواست فارم جائداد ملک / شراکت داروں اور ضامنوں کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقول درخواست گزار کی ایک عدد پاسپورٹ سائز تصویر درخواست گزار کے نام کا یوٹیلٹی بل (بجلی، گیس کا بل) قرض لینے والے کے مکمل کوئف پر مبنی رپورٹ (BBFS) بینک کے نامزدتصدیقی دورہ کرنے والے رکن کی رپورٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق eCIB رپورٹ STN / NTN (سیلز ٹیکس رجسٹریشن) جہاں درکا ہو۔ STN / NTN کے حامل افراد کو ترجیح دی جائے گی اور رسک ریٹننگ شیٹ میں نمبر بھی دئیے جائیں گے۔ شراکت داری کا معاہدہ ( اسٹام پیپر پر تحریر شدہ جس کے ہمراہ فارم H منسلک ہو) درخواست گزار کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیل / اثاثہ جات کا ملکیتی ثبوت جائداد کے ملکیتی کاغذات کی نقول (ملکیت نامہ، NEC ، فرد ملکیت وغیرہ) (بضرورت) کاروبار کی غرض سے خریدے جانے والے سامان / خام مال کی کوٹیشن (بضرورت) دیگر دستاویزات (بضرورت) بعد از منضوری چارج دستاویزات (ڈی پی نوٹ، مالیاتی معاہدہ وغیرہ) شخصی ضمانتیں دستاویزات کے عوض قرضہ جاتی سرٹیفکیٹ (CAD سرٹیفکیٹ) اصل ملکیتی دستاویزات |
محکمانہ فیس: | درخواست کی کامیاب منظوری پر مبلغ 1000/- فیس وصول کی جائے گی |
درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
گارنٹر تصدیق فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں