کمال پلس کرنٹ اکاؤنٹ پاکستانی روپئے میں مہیاء کی جانے والی کرنٹ اکاؤنٹ سہولت ہے جو متعدد خصوصیات کے ساتھ خاص طور پر پرچون فروش ، کاروباری اور تاجر پیشہ افراد کی کاروباری ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہے۔
- رقم جمع اور وصول کرنے کی کوئ حد نہیں۔
- بلاقیمت آن لائن رقم ترسیل کی کوئ حد نہیں (اندرون بینک)۔
- بلا قیمت سرمایہ جمع کروانے کی کوئ حد نہیں۔
- بلا قیمت ذاتی چیک بُک کی فراہمی ( 50 صفحوں والی چیک بُک سال میں ایک مرتبہ)۔
- بلا قیمت کراس بینکر چیک (CBC) بشمول پے آڈر اور ڈیمانڈ ڈرافٹ کی فراہمی کی کوئ حد نہیں ۔
- بِلا قیمت اے ٹی ایم / ڈیبٹ کارڈ کا اجراء
- بلا قیمت اکاؤنٹ اخراجاتی تفصیل کی فراہمی۔
- بغیر کسی حد کے آگاہی بذریعہ ایس ایم ایس پیغام کی سہولت بالکل مفت۔
- اس اکاؤنٹ کی نوعیت کرنٹ اکاؤنٹ یعنی بلا قیمت اکاؤنٹ ہوگی۔
- اکاؤنٹ کھلوانے کیلئے رقم کی کم ازکم رقم کی حد 5،000 روپئے ہے۔
- اگر اکاؤنٹ میں موجود ماہانہ اوسط رقم 5،000 روپئے سے کم ہوگی تو ایسی صورت میں مہینہ کے آخر میں بینک کی جانب سے، مروجہ قومی بینکاری نظام کے تحت سانحاتی اخراجات (incidental charges) لاگو کیئے جائیں گے۔
- کم از کم بیلنس کی حد ، اکاؤنٹ کھلوانے کے پہلے ایک مہینے کے اندر لاگو نہیں ہوگی۔
- مہینہ بھر میں بِلا قیمت سہولیات / خدمات صرف اس صورت میں مہیاء کی جائیں گی جب اکاؤنٹ میں کم از کم 25،000 روپئے کی رقم موجود ہو ۔ (یعنی مہینہ کے کسی بھی دن اکاؤنٹ میں رقم 25،000 روپئے سے کم نہ ہو)۔
- اگر مسلسل ایک سال کے عرصہ تک اکاؤنٹ میں کوئ بھی رقم جمع یا وصول نہ کی گئ تو ایسا اکاؤنٹ غیر فعال تصور کیا جائے گا اور اسے استعمال کرنے سے پہلے دوبارہ فعال بنانے کی کاروائ کرنا ہوگی۔
- اگر مہینہ میں کسی بھی ایک دن اکاؤنٹ میں موجود رقم کم از کم حد سے کم پائ گئی تو ایسی صورت میں مفت سہولیات کی فراہمی بند ہوجائے گی اور بیلنس کم ہونے کی تاریخ سے لے کر اگلے ایک مہینے تک بینک کے ضابطہ ِ اخراجات کے مطابق ،کٹوتی لاگو ہوگی۔
- اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تمام تر ضوابط ، حکومتی ٹیکس اور قوانین وغیرہ لاگو ہوں گے۔