بینک آف خیبر بے بہا ماہانہ آمدن ایک وسط مدتی قرضہ جاتی سہولت ہے ، جس کے تحت اکاؤنٹ میں موجود رقم کےرہن کے عوض اس رقم کی ٪ 90 مالیت کے برابر رقم قرض لی جا سکتی ہے۔
- اس اکاؤنٹ کی نوعیت وسط مدتی سرمایہ کاری ہے۔
- سرمایہ کاری کی مدت 3 ماہ، 6 ماہ اور ایک سال تک ہو سکتی ہے۔
- زیادہ سے زیادہ رقم کی کوئ حد نہیں۔
- متوقع شرعِ منافع، 3 ماہ کی سرمایہ کاری پر 15.25% سالانہ، 6 ماہ کی سرمایہ کاری پر 15.50% سالانہ اور ایک سال کی سرمایہ کاری پر 16.00% سالانہ۔
- بے بہا ماہانہ آمدن کی جو شرع ِنفع سرمایہ کاری کرتے وقت ہوگی، وہی شرع سرمایہ کاری مکمل ہونے تک برقرار رہے گی.
- نفع کی ادائگی ماہانہ ۔
- چیک بک کی فراہمی، بالکل مفت۔
- اے ٹی ایم کارڈ کا اجراء، بالکل مفت۔
- آگاہی بذریعہ ایس ایم ایس پیغام، بالکل مفت۔
- صارف کی درخواست پر اکاؤنٹ اخراجات تفصیل کی سہہ ماہی فراہمی، بالکل مفت ۔
- بینک کی پا لیسی کے مطابق سر مایہ کاری کی قبل از وقت تنسیخ ممکن ہے۔
- منافع / رقم وصولی پر ہر قسم کے ٹیکس اور زکوۃٰ لاگو ہوں گے۔
- تمام افراد ، بشمول بیوہ خواتین اور عمر رسیدہ شہری۔
- جائداد کے انفرادی مالک / شراکت دار / نجی محدود کمپنیاں / عوامی شعبے کی محدود کمپنیاں ۔
- حکومتی ادارے ( مرکزی / صوبائ )
- ضلعی حکومت / مقامی حکومتی ادارہ
- ٹرسٹ / کلب / انجمن / سوسائٹی / سیاسی جماعت / خیراتی ادارہ / غیر سرکاری ادارے / غیر منافع بخش تنظیمیں۔
- عوامی شعبے کے ادارے / خود مختار ادارے۔
- غیر ملکی صفارت خانوں کے کھاتے دار۔
- سرمایہ کاری کی کم از کم حد 100،000 روپئے۔
- بے بہا ماہانہ آمدن کا مدتی اکاؤنٹ کھولنے کیلئے پہلے کرنٹ یا بچت اکاؤنٹ کھولنا لازمی ہے ، جس میں جمع ہونی والی رقم کی بنیاد پر سرمایہ کاری کی جائے گی۔