کرنٹ اکاؤنٹ ایک غیر منافع بخش اکاؤنٹ ہے جو بالخصوص ان صارفین کیلئے موزوں ہے جو روزانہ کی بنیاد پر بڑی تعداد میں رقوم جمع اور وصول کرتے ہیں۔ صارفین، اس اکاؤنٹ سے اپنی ضرورت کے مطابق، جتنی مرتبہ چاہیں رقوم جمع اور وصول کر سکتے ہیں۔ کرنٹ اکاؤنٹ پاکستانی روپئے (PKR)کے علاوہ دیگر غیر ملکی کرنسیوں جیسے کہ امریکی ڈالر، یورو اور برطانوی پاؤنڈ (USD, EURO, GBP)میں بھی دستیاب ہے۔
- یہ ایک غیر منافع بخش ، روزانہ استعمال والا اکاؤنٹ ہے
- یہ سہولت، پاکستانی روپئے (PKR)کے علاوہ امریکی ڈالر، یورو اور برطانوی پاؤنڈ (USD, EURO, GBP)میں بھی دستیاب ہے۔
- رقم جمع / وصول کروانے کی کوئ حد نہیں۔
- آگاہی بذریعہ ایس ایم ایس پیغام کی سہولت موجود ہے، جس پر بینک کے ضابطہ ِ اخراجات کے مطابق کٹوتی لاگو ہوگی۔
- آن لائن اور انٹر نیٹ بینکاری کی سہولت بالکل مفت۔
- کرنٹ اکاؤنٹ پر زکوۃٰ کٹوتی لاگو نہیں ہوتی۔
- پاکستانی یا غیر ملکی کرنسی میں کم از کم ابتدائ رقم جمع کروانے کی حد، اکاؤنٹ میں کم از کم ماہانہ رقم موجود رہنے کی حد کے مساوی ہوگی، یعنی، 5،000 پاکستانی روپئے، 100 امریکی ڈالر، 50 برطانوی پاؤنڈ، 50 یورو: 100 امریکی ڈالر کے مساوی۔
- شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔
یہ اکاؤنٹ عام صا رفین کے روز مرہ اخراجات کے علاوہ انفرادی ، اشتراکی ، نجی / عوامی محدود کمپنیوں، ٹرسٹ، غیر منافع بخش تنظیموں، سر کاری و نیم سرکاری اداروں کے علاوہ دیگر ہر قسم کے کاروباری شعبے کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہے۔