سود سے پاک مخصوص ڈیپازٹ سرٹفکیٹ (RFSCC) اسلامی شرعی احکامات پر سختی سے کار بند رہتے ہوئے مشارکہ کی بنیاد پر جاری کئیے جاتے ہیں۔ ان کھاتوں کے ذریعے حاصل ہونے والی رقوم کی سرمایہ کاری اسلامی اثاثہ جات مثلامرابحہ، اجارہ، متروک مشارکہ یا اسلامی سکوک وغیرہ میں کی جاتی ہے۔ اس سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے نفع کو اوسطاًروزانہ کی بنیاد پر شمار کیا جاتا ہے اور صارفین کے کھاتوں میں ماہانہ بنیادوں پر جمع کروایا جاتا ہے۔ یہ سرٹیفکیٹ BOKکی تمام اسلامی بینکاری کی شاخوں اور روائتی بنکاری کی شاخوں میں قائم اسلامی بینکنگ کے کاؤنٹر سے ہیڈ آفس کی منظوری کے بعد حاصل کئیے جا سکتے ہیں۔ RFSCs کے تمام ڈیپازٹ کی سرمایہ کاری چند مخصوص نامزد اثاثہ جات میں کی جاتی ہے۔ لہٰذایہ ڈیپازٹ صرف اس صورت میں قبول کیا جاتا ہے جب ان اثاثہ جات میں ڈیپازٹ کی گنجائش موجود ہو۔ ایسے ڈیپازٹ ان اثاثہ جات سے منسلک کر دئیے جاتے ہیں اور صرف اس وقت وصول کیے جاتے ہیں جب سرمایہ کاری کا مناسب موقع میسر آئے۔یہ ڈیپازٹ مخصوص ہوتے ہیں اور ان کو جمع کرنے کے لیے خصوصی اجازت درکار ہوتی ہے۔ یہ ڈیپازٹ ہر ماہ کے آخر میں بینک کی ہدایت کے مطابق عام ڈیپازٹ میں واپس تبدیل کر دئیے جاتے ہیں
RSFCC کی اہم خصوصیات:
- نفع کی ادائگی ہر ماہ
- نفع کا اوسط شمار روزانہ
- کم از کم سرمایہ کاری کی حد 20 ملین (2 کروڑ) روپئے
- سرمایہ کاری کی مدت ایک ماہ یا تین ماہ
- مدت پوری ہونے سے قبل تنسیخ ممکن ہے (شرائط لاگو)
- ماہانہ اکاؤنٹ کی تفصیل بالکل مفت (مہینے میں ایک مرتبہ طلب کرنے پر)