بی اوکے
خودکفالت سکیم
متن

منشور:

سیلاب کی تباہ کاریوں اور کساد بازاری کے باعث پھیلنے والی وسیع بیروزگاری پر قابو پانے کی غرض سے کاروباری مواقع پیدا کرنا جس کے باعث صوبہ میں قتصادی ترقی ہو سکے۔

مقصد:

خیبر پختونخواہ کی معاونت کرنا تا کہ وہ عوام کو آسان قرضہ جات کی فراہمی کے اپنے عزم کو پورا کر کے غربت کے خاتمے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ایک مضبوط بنیاد قائم کر سکے۔

اہدافی طبقات:

  • بے روز گار نوجوان
  • چھوٹے تاجر
  • خواتین تاجران
  • ایسے افراد جن کے پاس ہنر ہے مگر اپنا کاروبار چلا نے کے لیے سرمایہ موجود نہیں ۔
  • ہنر مند افراد
  • تجربہ کار کاریگر
  • ہنر منداداروں کے تربیت یافتہ افراد جو اپنا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں ۔
  • کم آمدن والے تربیت یافتہ کاروباری افرادخصوصاً خواتین جو ہنر مند کاریگر خواتین ۔
  • وہ افراد جو اشیاء خوردو نوش کی تیاری اور محفوظ کرنے کے کاروبار سے وابستہ ہیں یا دیہات اور چھوٹے قصبوں میں کپڑا بننے اور کشیدہ کار وغیرہ کے کاروبارسے وابستہ افراد

توجہ طلب کاروبار:

  • معدنیات اور اس سے متعلقہ
  • قیمتی پتھر
  • ڈیری، مال مویشی اور مرغ بانی
  • باغبانی
  • دستی کشیدہ کاری
  • ماہی بانی
  • سیر و سیاحت
  • لکڑی کا کام اور فرنیچر سازی
  • ہلکی دھاتی انجینئرنگ
  • چھوٹی دوکانیں
  • درزی، الیکٹریشن، موچی، بیوٹیشن وغیرہ

اسکیم کی خصوصیات:

تاریخ اجراء

2013-11-7

مارک اپ

٪0

مدت

3 سال

رعائتی عرصہ

3 ماہ

واپسی کا طریقہ کار

ماہانہ قسط

کوٹہ

مرد:       ٪68

خواتین :     ٪30

مخصوص:   ٪ 2

ضمانت

دو شخصی ضامن

شرائط برائے اہلیت:

درخواست گزار کے لیے لازم ہے کہ :

  • صوبہ خیبر پختونخواہ کا مستقل رہائشی ہو
  • کار آمد کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کا حامل ہو
  • عمر کی حد 18-50 سال
  • کسی سرکاری /نیم سرکاری یا خودمختار ادارے کا ملازم نہ ہو
  • مستقل زیر تعلیم طالب علم نہ ہو
  • کسی دوسرے بینک یا مالی ادارے کا قرض دار نہ ہو
  • قرض نا دہندہ نہ ہو

نوٹ:

  • دوضامن لازمی ہیں جن میں سےا یک کا صوبائی حکومت کا مستقبل رکن ہونا لازمی ہے۔
  • کسی مالی ادارے کا نادہندہ شخص کسی کی ضمانت دینے کا اہل نہیں
  • ایک شخص صرف دو قرضہ جات کی ضمانت دے سکتا ہے۔

لازمی دستاویزات:

  • مجوزہ مکمل طور پر پر شدہ فارم
  • درخواست گزار اور ضامین کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی  کاپیاں
  • درخواست گزار اور ضامین کی پاسپورٹ سائز تصاویر(خواتین کے لیے لازم نہیں )
  • ہنر مندی کی ٹریننگ کا سرٹیفکیٹ یا دیگر ثبوت
  • Salary Slipاور تصدیقی خط (سرکاری ملازم ضامن کے لیے)
  • ضامنوں کی آمدنی کا دستاویزی ثبوت

شرائط برائے ضامن:

  • ایوان معاشیات و تجارت کے ارکان
  • کسی قابل ذکر تاجر ایسوسی ایشن کے عہدیداران
  • شہرت والے پیشے سے وابسطہ افراد مثلاً ڈاکٹر، انجینئر، پرنسپل، وائس پرنسپل، نجی تعلیمی ادارے کے مالک ۔
  • گاؤں/محلہ/علاقہ کے معززین
  • صوبائی حکومت کے مستقل ملازمین

 

 

 

Subscribe to News & Updates

The subscriber's email address.
Subscribe to our mailing list to get the updates.