سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے مطابق، حکومت نے یہ منظوری دی ہے کہ پینشن کی ادائگی کسی بھی مجاز بینک کے زریعے ۔ براہِ راست پینشنر کے اکاؤنٹ میں کی جائے گی ۔ کوئ بھی پینشنر صارف بینک آف خیبر پینشنر اکاؤنٹ کھلوا سکتا ہے۔ اس اکاؤنٹ کا مقصد صرف پینشن کی ادائگی ہوگا ، اور اکاؤنٹ کھلوانے کے فارم پر "Direct Credit of Pension Only" درج کیا جائے گا
- بینک اکاؤنٹ کو فعال رکھنے پر کوئ اخراجات لاگو نہیں ہوں گے۔
- انٹرنیٹ بینکاری سہولت بالکل مفت۔
- آن لائن رقم جمع وصولی کی سہولت بالکل مفت۔
- آگاہی بذریعہ ایس ایم ایس پیغام بالکل مفت۔
- بینک آف خیبر کے اے ٹی ایم نظام کے زریعے گھریلو بلوں کی ادائگی بالکل مفت۔
- شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔
- سرکاری / نیم سرکاری محکموں ، خود مختار اداروں کے تنخواہ پانے والے افراد جو ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہوچکے ہیں، بینک آف خیبر پینشنر اکاؤنٹ کھلوانے کے اہل ہیں۔
- انفرادی اکاؤنٹ کی صورت میں صارف کو اکاؤنٹ کھلوانے کیلئے تمام تر کوائف اور دستاویزات کے ساتھ ساتھ پینشن بک کی نقل جمع کروانا ہوگی ، جس پر ماہانہ ادا ہونے والی پینشن کی رقم درج ہو۔
- پینشنر صارف اور شریک صامن بینک کو مکمل ضمانت دیں گے (تحریری شکل میں اسٹامپ پیپر پر) کہ صارف کی برابر چھ ماہ کی پینشن کے مساوی رقم بینک کے پاس رہن کی جائے گی جس کیلئے یا تو صارف بینک کو اکاؤنٹ میں موجود رقم رہن کرنے کی اجازت دے گا، یا مسلسل چھ ماہ تک اپنے اکاؤنٹ سے پینشن کی رقم نہ نکلوا کر اس رقم کو پورا کرے گا۔