کسی بھی ملک کی اقتصادی ترقی میں خواتین اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ہم اس وقت تک کوئ ترقی نہیں کر سکتے جب تک کہ معاشرے کے اہم ترین صیغے یعنی خواتین کو بینکاری کے عمل میں شامل کر کے برابری کی بنیاد پر ترقی کے مواقع فراہم نہ کریں ۔ خواتین کوملک کی آبادی کا نصف ہونے کے باوجود معاشی سرگرمیوں اور بینکاری سہولیات تک رسائ کے خاطر خواہ مواقع میسر نہیں۔ ملک کی آبادی کے اس نصف حصے کو بینکاری کے دھارے میں شامل کرنے کی غرض سے خواتین کو برابری کی بنیاد پر بینک اکاؤنٹ کھلوانے کی ترغیب دینے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے عزم کو پھیلانے کے مقصد کے تحت ،بینک آف خیبر ، روائیتی بینکاری شعبہ نے ایک جامع منصوبہ ترتیب دیا ہے۔ یہ منصوبہ ، ملک کی بالغ خواتین کیلئے "خواتین خودمختاری اکاؤنٹ۔۔۔۔ اپنا اکاؤنٹ اپنا اختیار" کے طور پر دونوں اقسام یعنی کرنٹ اور بچت کی صورتوں میں دستیاب ہے۔
- صرف 100 روپئے کی رقم سے آغاز کیا جاسکتا ہے
- بلِا قیمت اے ٹی ایم/ڈیبٹ کارڈ کا اجراء (صرف پہلی مرتبہ)۔ تاہم سالانہ اخراجات، اسلامی بینکاری کے سالانہ ضابطہِ اخراجات کے مطابق لاگو ہوں گے۔
- بِلا قیمت25 صفحوں والی چیک بُک کا اجراء (صرف پہلی مرتبہ)
- بِلا قیمت آن لائن رقم نتقلی کی سہولت ( اندرون بینک رقم منتقلی پر)
- بِلا قیمت بذریعہ انٹرنیٹ اور موبائل فون بینکاری کی سہولت
- بِلا قیمت بذریعہ ایس ایم ایس آگاہی ۔
- بینک آف خیبر کی دیگر سہولیات جیسے کہ کار، ذاتی گھر ، ذاتی قرضہ جاتی سہولت وغیرہ سے فائدہ اٹھانے پر متعلقہ بینک سہولت پر لاگو ہونے والے زرِ نفع پر ٪1 کی چھوٹ ملے گی، تاہم صارف کیلئے بینک آف خیبر اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے قوائد و ضوابط کی تمام شرائط کو پورا کرنا ہوگا۔
- چھوٹے لاکر (لاکر کی دستیابی پر منحصر)کے سالانہ کرایہ کی چھوٹ (صرف پہلے سال پر) ۔ پہلے سال کے بعد، اسلامی بینکاری کے سالانہ ضابطہِ اخراجات کے مطابق لاکر اخراجات لاگو ہوں گے۔
- بینکر چیک/ ڈیمانڈ ڈرافٹ/ پے آڈر اور دیگر چیک ا خراجات (برائے اندرونی و بیرونی ادئگی) پر لاگو اسلامی بینکاری کے سالانہ ضابطہِ اخراجات پر ٪50 تک کی چھوٹ
- کمپیوٹرائزڈ قومی شنا ختی کارڈ کی حامل خواتین، مشترکہ اکاؤنٹ کی صورت میں مرکزی اکاؤنٹ صارف کا خاتون ہونا لازمی ہے۔
- مزید تفصیلات کیلئے بینک آف خیبر کی نزدیکی شاخ پر تشریف لائیں۔
- پاکستان کے قوانین و ضوابط کے مطابق زکوۃٰ اور وِد ہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی لاگو ہوگی۔