غیر ملکی زرِ مبادلہ سہولیات برائے بیرون ملک علاج معالجہ
نامزد کردہ مجاز بینک شاخیں50،000 امریکی ڈالر یا اس کے مساوی دیگر غیر ملکی کرنسی تک کی بیرون ملک سے ترسیل شدہ رقوم وصول کرسکتی ہیں جو صرف پاکستا نی شہریوں کے علاج معالجے کی غرض سے بھیجی جارہی ہوں ۔ یہ رقم اسی صورت میں وصول کی جائے گی جب اس کے زرائع حصول جائز اور تسلی بخش ہوں۔ یہ رقوم براہِ ِ راست اچھی ساکھ والے غیر ملکی اسپتال کے اکاؤنٹ میں سوئفٹ، ٹیلی گرافک ترسیل یا ڈیمانڈ ڈرافٹ کے زریعے ارسال کی جا ئیں گی۔ اس عمل کیلئے درجِ ذیل دستاویزات درکار ہوں گی:
- مریض/قریبی رشتہ دار / معاون کی جانب سے مکمل پُر شدہ فارم V- 72.
- غیر ملکی اسپتال کی جانب سے علاج کیلئے فراہم کردہ تخمینہ / اخراجات کی تفصیل۔
- مریض ، مریض کے قریبی رشتہ دار یا معاون کی جانب سے فراہم کردہ حلف نامہ جو یہ ظاہر کرے کہ غیر ملکی زرِ مبادلہ کی رقم درحقیقت علاج کیلئے درکار ہے۔
- اس کے علاوہ، نامزد کردہ بینک شاخ مریض اور اس کے مددگار کیلئے فی کس 5،000 امریکی ڈالر کے مساوی غیر ملکی زرِ مبادلہ کی رقم جاری کرنے کی بھی مجاز ہے۔ اس رقم کا باقاعدہ اندراج متعلقہ افراد کے پاسپورٹ پر کیا جائے گا۔
- اگر علاج معالجہ کیلئے درکار رقم درج بالا حد سے زائد ہو تو ایسی صورت میں نامزد کردہ مجاز بینک شاخ تمام معاملے کو بمعہ متعلقہ دستاویزی ثبوت کے، ڈائریکٹر، فارن ایکسچینج آپریشن ڈیپارٹمینٹ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، بینکنگ سروسز، کارپوریٹ ہیڈ آفس ، کراچی منظوری کیلئے بھجوا دے گی۔
غیر ملکی زرِ مبادلہ سہولیات برائے بیرون ملک حصولِ تعلیم
متعلقہ نامزد بینک شاخیں مجاز ہیں کہ وہ ان طلباء کیلئے تعلیمی اخراجات فراہم کر سکیں جو بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں۔اس مقصد کیلئے فی طالبِ علم سالانہ 70،000 امریکی ڈالر یا اس کے مساوی غیر ملکی زرِ مبادلہ کی رقم طالبِ علم کی جانب سے براہِ راست منظور شدہ بیرون ملک تعلیمی اداروں / یونیورسٹیوں کو فراہم کی جاسکے گی جو بطور درخواست / داخلہ ، تعلیمی فیس، رہائش و قیام وغیرہ پر اٹھنے والے اخراجات کو پورا کرنے کیلئے استعمال میں لائ جاسکتی ہے۔ اس مقصد کیلئے درجِ زیل طریقہ کار پر عمل کیا جائے گا:
- درخواست / داخلہ یا اس سے متعلق اٹھنے والے اخراجات
- ایسی صورت حال میں جب طلباء کو غیر ملکی تعلیمی اداروں میں داخلے کیلئے ابتدائ / داخلہ فیس درکار ہوتو تو مجاز ایجینٹ یہ داخلہ فیس متعلقہ تعلیمی ادارے کو جمع کروا سکتے ہیں۔ اس مقصد کیلئے بینک کی تسلی کی غرض سے متعلقہ تعلیمی ادارے میں داخلے کا ایسا دستاویزی ثبوت فراہم کرنا لازم ہوگا جس میں داخلہ اخراجات کی تفصیل موجود ہو۔ طالب علم جتنے بھی تعلیمی اداروں میں داخلہ کی درخواست دینا چاہے دے سکتا ہے، بینک کی جانب سے تعلیمی اداروں کی تعداد پر کوئ پابندی نہیں ہے۔.
- تعلیمی فیس، رہائش و قیام وغیرہ کے اخراجات
- متعقلہ منظور شدہ بینک شاخیں بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند طلباء کی جانب سے تعلیمی فیس، قیام و رہائش،صحت، اسپورٹس، لائبریری وغیرہ کے اخراجات براہِ راست متعلقہ تعلیمی ادارے کو فراہم کرنے کی مجاز ہیں۔ اس مقصد کیلئے درجِ ذیل دستاویزات درکار ہوں گی:
- طالبِ علم / والدین / سرپرست کی جانب سے مکمل پُر شدہ فارم V-82 ۔
- طالب عمل کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ / فارم 'ب' اور والدین/سرپرست کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقول۔
- طالبِ علم کے پاسپورٹ کی نقل
- متعلقہ تعلیمی ادارے کا داخلہ خط
- غیر ملکی تعلیمی ادارے کی جانب سے فراہم کردہ تعلیمی اخراجات کی تفصیل۔
- طلباء کے تعلیمی اخراجات بشمول تعلیمی فیس متعلقہ غیر ملکی تعلیمی ادارے کے اکاؤنٹ میں سوئفٹ، ٹیلی گرافک ترسیل یا ڈیمانڈ ڈرافٹ کے زریعے جمع کروائ جائے گی ۔یہ رقم طالب علم کو براہِ راست جاری / ادا نہیں کی جائے گی۔ تاہم اگر رہائش اور دیگر متفرق اخراجات متعلقہ تعلیمی ادارے کو قابلِ ادا نہ ہوں تو ایسی صورت میں ان پر اٹھنے والی رقم بذریعہ سوئفٹ، ٹیلی گرافک ترسیل یا ڈیمانڈ ڈرافٹ متعلقہ طالبِ علم کو جاری کی جاسکتی ہے۔
- ابتدائ ضرورت برائے غیر ملکی زرِ مبادلہ طلباء کے ابتدائ اخراجات جیسے کہ رہائش / قیام یا دیگر اخراجات کی ادائگی کی غرض سے نامزد کردہ بینک شاخ متعلقہ طالب علم کو 5،000 امریکی ڈالر کے مساوی غیر ملکی زرِ مبادلہ کی رقم جاری کرنے کی مجاز ہے۔ اس رقم کا باقاعدہ اندراج طالبِ علم کے پاسپورٹ پر کیا جائے گا۔
- اگر بیرون ملک حصولِ تعلیم کیلئے درکار رقم درج بالا حد سے زائد ہو تو ایسی صورت میں نامزد کردہ مجاز بینک شاخ تمام معاملے کو بمعہ متعلقہ دستاویزی ثبوت اور معقول وجہ کے، ڈائریکٹر، فارن ایکسچینج آپریشن ڈیپارٹمینٹ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، بینکنگ سروسز، کارپوریٹ ہیڈ آفس ، کراچی منظوری کیلئے بھجوا دے گی۔
نمبر شمار |
منظور شدہ ڈیلر کا نام |
برانچ کا پتہ |
فون نمبر |
1 |
مرکزی برانچ، پشاور |
24۔ دی مال، پشاور چھاؤنی |
091-5606777 |
2 |
صدر روڈ برانچ، پشاور |
بلمقابل جی پی او، صدر روڈ، پشاور |
091-5284686 |
3 |
خیبر بازار برانچ، پشاور |
بالاغ ہوٹل، کیبر بازار، پشاور |
091-2569174 |
4 |
یونیورسٹی روڈ برانچ، پشاور |
یونیورسٹی روڈ برانچ، پشاور |
|
5 |
فیر – III چوک حیات آباد، پشاور |
دوکان نمبر 2، سیف شاپنگ مال، حیات آباد، فیز – III چوک، پشاور |
091-5853283 |
6 |
ڈیوس روڈ برانچ، لاہور |
ڈیوس ہائٹس، 38 – ڈیوس روڈ، لاہور |
042-36304873 |
7 |
شاہ عالم گیٹ، لاہور |
36-Eعالمگیر مارکیٹ اندرون شاہ عالم گیٹ، لاہور |
042-37641834-36 |
8 |
بادامی باغ برانچ، لاہور |
پلاٹ نمبر 119، آٹو مارکیٹ، بادامی باغ، پیکو روڈ، لاہور |
042-37731631-33 |
9 |
سوسان روڈ برانچ، فیصل آباد |
سوسان روڈ برانچ، مدینہ ٹاور، مدینہ ٹاؤن، فیصل آباد |
041-8556200 |
10 |
کوتوالی روڈ برانچ، فیصل آباد |
بالمقابل ایم سی کالج، کوتوالی روڈ، فیصل آباد |
041-2412118 |
11 |
شارعِ فیصل برانچ، کراچی |
15-A ، بلاک – 6، وائٹ ہاؤس پلازہ، شارعِ فیصل، کراچی |
021-34389031 |
12 |
کلفٹن برانچ، کراچی |
کارپوریٹ برانچ، پلاٹ نمبر G-10، دوکان نمبر 7۔8۔9۔، بلاک – 8، کلفٹن، کراچی |
021-35296292 |
13 |
حطار برانچ |
خورشید پلازہ، انڈسٹرئل اسٹیٹ، حطار |
0995-617831 |
14 |
اسلام آباد برانچ |
38-ظہور پلازہ، بلیو ایریا، اسلام آباد |
051-2824691 |
15 |
گوجرانوالہ برانچ |
مرکزی لاری اڈہ، جی ٹی روڈ، گوجرانوالہ |
0553-730917 |
16 |
گجرات برانچ |
ایمپائر سینٹر، بالمقابل سمال انڈسٹرئل اسٹیٹ، گجرات |
053-3530380 |
17 |
سیالکوٹ برانچ |
انڈسٹرئل ایریا، اگوکی روڈ، نزد مسجد مہاجراں، سیالکوٹ |
052-3559225 |
18 |
ملتان برانچ |
لوئر گراؤنڈ، خان سینٹر، مرکزی مارکیٹ، ابدالی روڈ، ملتان |
061-4545141 |
19 |
سرگودھا برانچ |
دوکان نمبر 63/5/1، وی آئ پی کامپلیکس، نیازی اسکوئر، سرگودھا |
048-3740892-4 |