بی اوکے
ٹریڈ فنانس
متن

 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی نو ما لیاتی اسکیم:

برامداتی نو مالیاتی اسکیم پلانٹ اور مشینری کیلئے طویل المدت مالی معاونت کی سہولت چھوٹے اور وسط حجمی کاروباروں کی جدت کیلئے مالی معاونت کی سہولت متبادل توانائ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کی مالی معاونت

بینک آف خیبر اسٹیٹ بینک کی جانب سے وقتاًفوقتاً جاری ہونے والی مالی سہولیات بھی فراہم کرتا ہے
 
برآمداتی نو مالیتی اسکیم (Export Refinance)حصہ 1:

اس اسکیم کے حصہ اول کے تحت تجارتی بینک برآمد کنند گان کو مالیاتی رعایت فراہم کرتے ہیں تا کہ وہ انفرادی فرم کے برآمداتی آرڈر یا ناقابل واپسی لیٹر آف کریڈٹ کے تحت فرداً فرداًاجناس کی برآمد کر سکے۔ فرم کے برآمدی آرڈر میں فروخت کا معاہدہ ، فروخت کا تصدیق شدہ آرڈر، خریداری کا آرڈر، انوائس اور دیگر ایسی تمام دستاویزات شامل ہوں گی جو غیر ملکی خریداروں کو اشیاء کی فروخت کا ثبوت ہوں ۔

برآمداتی نو ما لیتی اسکیم حصہ دوئم :

اس اسکیم کے حصہ دوئم میں برآمد کنندہ رواں مالی سال (جولائی تا جون)کے اندر اپنی کل منظور شدہ برآمدات کے مالی حجم کے نصف کے برابر رعایت حاصل کر سکتا ہے۔ یہ سہولت برآمند کنندہ کو رواں بنیادوں پر بالکل نقد کریڈٹ اکاؤنٹ کی طرز پر دستیاب ہے۔

بینکنگ ادھار حصہ II

بینکنگ ادھار یا بینکنگ کریڈٹ ایک ایسا قرضہ ہے جو برآمد کنندہ یا فروخت کنندہ کو اجناس کی ترسیل سے قبل ادا کیا جا تا ہے۔ مذکورہ بینک درآمد کنندہ کو جاری شدہ لیٹر آف کریڈیٹ اور مصدقہ سیل آرڈر کے عوض یہ قرضہ مہیا کرے گا۔

برآمدی فارم (E فارم ):

یہ ایک طرح کا اعلان ہوتا ہے جس میں یہ بتایا جاتا ہےکہ غیر ملکی زر مبادلہ کے عوض درآمد کی جانے والی اجناس یا تو اپنی منزل پر پہنچ چکی ہیں یا معاہدے کے مطابق ترسیل کا عرصہ مکمل ہوتے ہی پہنچ جائیں گی۔

اندون ملک لیٹر آف کریڈیٹ:

اندرون ملک لیٹر آف کریڈیٹ اسے جاری کرنے والے بینک کی جانب سے ایک یقین دہانی ہوتی ہے کہ متعلقہ بینک خریدار کی جانب سے فروخت کنندہ کو طے شدہ رقم ادا کرنے کا پابند ہو گا۔ بینک متعلقہ دستاویزات کےموصول ہوتے ہی اندرون ملک رقم کی منتقلی عمل میں لاتا ہے۔ اندرون ملک لیٹر آف کریڈٹ - میعادی اندرون ملک لیٹر آف کریڈٹ – بملاحظہ اندرون ملک لیٹر آف کریڈٹ – مخلوط ادائگی۔

شپنگ گارنٹی (SG):

شیپنگ گارنٹی ایک ہرجانہ کی دستاویز ہے جو صارف اپنے بینک سے تصدیق کر وا کر جہاز ران کمپنی یا کمپنی کے ایجنٹ کے حوالے کرتا ہے تاکہ متعلقہ مال صارف (صرف وہی صارف جو بل آف لیڈنگ میں نامزد ہو )کے حوالے کیا جاسکے۔ ایسا اسی صورت میں ہوتا ہے جب اصل بل آف لیڈنگ موجود نہ ہو۔ شپنگ گارنٹی - معیادی شپنگ گارنٹی - بملاحظہ

خریداری بل Bill Purchase:

یہ بل موقع پر جاری کئے جاتے ہیں اور ان کی ادائیگی موجودگی پر ہی ہونا ہوتی ہے۔ اگر کوئی بینک ان بلوں کے عوض قرضہ جاری کر دے تو ایسے bill purchaseکیا جاتا ہے۔

غیر ملکی دستاویزی بل برائے وصولی (FDBC):

یہ تجارت کا ایک ایسا زریعہ ہے جس میں برآمد کنندہ اپنی برآمدی اجناس کی قیمت کی وصولی کی ذمہ داری اپنے بینک کو سونپ دیتا ہے۔ ایسی صورت میں بینک برآمدات سے متعلق تمام دستاویزات درآمد کنندہ کے بینک کو ادائیگی سے متعلق ضروری ہدایات کے ساتھ ارسال کر دیتا ہے۔

پیشگی برآمدی ادائیگی:

یہ ادائیگی کا ایک ایسا طریقہ کار ہے جس کے تحت دراآمد کنندہ ان اجناس کی پیشگی قیمت وصول کر لیتا ہے جس کی ترسیل بعد میں ہونا ہوتی ہے۔

برآمدی بل کی ریئلائزیشن :
 
دستاویزی لیٹر آف کریڈیٹ:

ایک بینک کی جانب سے ایک دوسرے بینک (عموماً غیر ملکی بینک ) کو لکھا جانے والا خط جو اس بات کی ضمانت ہوتا ہےکہ متعلقہ شخص کو مجوزہ شرائط کے تحت ادائیگی کی جائے۔ لیٹر آف کریڈٹ - میعادی لیٹر آف کریڈٹ – بملاحظہ لیٹر آف کریڈٹ – مخلوط ادائگی۔ تیار لیٹر آف کریڈٹ

معاہدے کی ادائیگی :

یہ وہ ادائیگی ہے جو معاہدہ کرنے والے کی جانب سے معاہدہ کئے جانے والے شخص کو بفرض پیشگی ادائیگی ، جزوی ادائیگی ، کار کردگی پر ادائیگی ۔ یا اسی قسم کی دیگر ادائیگی کی غرض سے کی جائے۔ معاہدے کی ادائیگی - بملاحظہ معاہدے کی ادائیگی - میعادی
ایسا نظام جس کے تحت برآمد کنندہ بینک کو یہ ہدایت کرتا ہے کہ وہ تمام ترسیلی اور ملکیتی دستاویزات (دیکھئے Title Documents) درآمد کنندہ کے حوالے کر دے بشرطیکہ درآمد کنندہ دستاویزات کے ہمراہ موجود بل برائے تبادلہ بل آف ایکسچینج یا ڈرافٹ اپنے دستخط سے وصول کرے۔

برآمدی ذیلی معاہدہ :

یہ معاہدہ اس وقت موزوں ہوتا ہے جب ایک کمپنی بیرون ملک سے اجناس درآمد کرے جس کی ادائیگی تجارت سے تجارت منتقلی کے ذریعے ہو سکے۔ اس معاہدے میں خریداری کی مروجہ شرائط جیسے کہ قسمت ، ادائیگی ، ترسیل وصولی ، ملکیت ، حفاظت ، معائنہ ، ہرجانہ ، رازداری اور تنسیخ وغیرہ شامل ہوتی ہیں ۔ برآمدی ذیلی معاہدہ - میعادی برآمدی ذیلی معاہدہ - بملاحظہ

پیشگی درامدی ادائگی:

یہ سہولت درامد کنندہ کو یہ آسانی مہیا کرتی ہے کہ وہ درامدی اشیاء کی ترسیل سے قبل ہی ان کی ادائیگی کردے۔ تاہم اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کچھ حدود لاگو ہیں۔ بغیر لیٹر آف کریڈٹ کے -/ 10،000 امریکی ڈالر تک اور لیٹر آف کریڈٹ کے ساتھ کُل درامدی بل کی ٪ 100 مالیت تک پیشگی ادائیگی کی جا سکتی ہے۔

تجارتی قرضہ جات (TFL) :

تجارتی قرضہ جات (TFL) : یہ آسان اور مختصر مدت کے قرضہ جات ہیں جو مخصوص درامدی اور برامدی ادائیگیوں کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔ یہ تجارتی فرموں کو فراہم کیئے جاتے ہیں خواہ وہ تجارت کیلئے کوئ بھی ذریعہ استعمال کریں۔ اوپن اکاؤنٹ، براہِ راست وصولی یا دستاویزی ادائگی سمیت کوئ بھی زریعہ استعمال ہو سکتا ہے۔ تجارتی قرضہ جات تجارتی ، تجارتی فرموں کو ان کی تجارتی آمدن بڑھا کر رقم کی روانی کے نظام کو بہتر کرتا ہے۔

آئی ٹی پر مبنی ایکسپورٹرز/فری لانسرز کے لیے ہیلپ ڈیسک بنایا گیا ہے۔
نمبر. شاخیں برانچز کوڈ نامزد عملہ سرکاری نمبر
1 کراچی اور تمام حبس 0024 صیام جبار - VP I +92 21 32603727
2 پنجاب اور شاخیں 0057 سید راشد علی شاہ - VP I +92 42 35160473

 

Subscribe to News & Updates

The subscriber's email address.
Subscribe to our mailing list to get the updates.