بی اوکے
انٹر پرائزز
متن

 

چھوٹے کاروبار:

چھوٹے اور وسط درجے کے کاروبار ملک کی معاشیات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر دونوں طرح کے ممالک کی معاشی ترقی کو چلانے کے لیے یہ کاروبار انجن کا کام کرتے ہیں۔ ان کاروباروں کی ترقی سے روزگارکے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ انہی کے ذریعے سے سرمایہ کی منصفانہ تقسیم میں بھی بڑی مدد ملتی ہے۔ جس کے باعث دیگر معاشی سرگرمیوں کے لیے سرمایہ میسر آتا ہے۔ BOKکے اعلیٰ تربیت یافتہ اور تجربہ کار ماہرین کی ٹیم بینک کے منشور اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی وضع کردہ ہدایات کے عین مطابق چھوٹے اور وسط حجمی کاروباروں کی مالی اعانت کے ذریعے اپنی خدمات کا دائرہ کار بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔

چھوٹے کاروبار:

شرائط برائے اہلیت - اسٹیٹ بینک کی ہدایات کے مطابق ملازمین کی تعداد - 50ملازمین تک سالانہ تجارت کا حجم - 150ملین روپے تک سرمایہ کاری کی حد - 25ملین روپے تک

وسط حجمی کاروبار

ملازمین کی تعداد - 51سے250تک (صنعت کاری سے متعلق کاروبار) ملازمین کی تعداد 51سے100تک (تجارت سے متعلق کاروبار)سالانہ تجارت کا حجم - 150ملین روپے سے 800ملین روپے تک

Subscribe to News & Updates

The subscriber's email address.
Subscribe to our mailing list to get the updates.