راست پاکستان کا پہلا ایسا نظام ہے، جس کے زریعے اول تا آخر، جدید برقی زرائع استعمال کرتے ہوئے انفرادی، کاروباری اور حکو متی نوعیت کی فوری رقم ادائگی کی جاسکتی ہے۔
اب آپ کا موبائل فون نمبر ہی آپ کا اکاؤنٹ نمبر ہے۔
راست زریعہ رقم ادائگی ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پیش کردہ جدت سے ہم آہنگ سہولت ہے ، جس کے زریعے آپ اصل وقت میں ، بغیر کسی اضافی اخراجات کے رقم کی منتقلی کر سکتے ہیں۔ اس سہولت کے استعمال کیلئے آپ کو اپنے موبائل فون نمبر کے زریعے ، بینک آف خیبر اکاؤنٹ نمبر کو بطور راست آئ ڈی منتخب کرتے ہوئے رجسٹر کرنا ہے۔ اس کے بعد کوئ بھی فرد ، راست سہولت استعمال کرتے ہوئے،محض آپ کے موبائل نمبر کے زریعے آپ کے بی او کے اکاؤنٹ میں براہِ راست رقم منتقل کر سکتا ہے۔
- راست کے زریعے ملک بھر میں کسی بھی فرد کو فوری رقم کی ادائگی اور وصولی کی جاسکتی ہے۔
- یہ ایک کم لاگت سہولت ہے جس میں رقم ترسیل کرنے پر کوئ اخراجات لاگو نہیں ہوتے۔
- راست کے زریعے رقم کی ترسیل اصل وقت کے مطابق ہوگی اور صارفین کو ہر مرتبہ رقم وصولی کی تصدیق موصول ہوگی۔
- محفوظ اور قابلِ اعتماد: راست ہمیشہ محفوظ تر زرائع ادائگی استعمال کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہر رقم منتقلی صارف کی منظوری سے ہو۔ اس کے علاوہ یہ معلومات کے تحفظ اور دھوکہ دہی سے آگاہی بھی فراہم کرتا ہے۔
پ بآسانی ، بینک آف خیبر کے زریعے ، راست سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے رجسٹر کر سکتے ہیں، یہاں کلک کیجئے یہاں کلک کیجئے
مزید معلامت کیلئے، کلک کیجئے: https://www.sbp.org.pk/dfs/Raast.html