BOK
BOKڈیجیٹل ماسٹر کارڈ
متن

 

آج کل کے ڈیجیٹل دور میں بینک آف خیبر کا یہ عزم ہے کہ اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ ایسی مالیاتی سروسز فراہم کی جائیں جو آسان بھی ہوں اور محفوظ بھی ۔BOKڈیجیٹل ماسٹر کارڈ ہمارے اسی عزم کا عکاس ہے جس کا مقصد صارفین کو ماڈرن بینکاری کے فوائد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے فنڈز تک بغیر کسی پریشانی کے آسان رسائی فراہم کرنا بھی ہے ۔ہم چاہتے ہیں کہ ڈیجیٹل ماسٹر کارڈ کے ذریعے آپ رکھیں اپنے اخراجات پر مکمل کنٹرول اورکریں ہر ٹرانزیکشن سہولت اور آسانی کے ساتھ !

ڈیجیٹل ماسٹر کارڈ اب صارفین کیلئے بینکنگ کی ہر سہولت کو پہلے سے زیادہ آسان اورجدید دور سے ہم آہنگ صارفین کیلئے بینکنگ تجربات کو مزید دلچسپ بناتا ہے ۔ ڈیجیٹل ماسٹر کارڈ جدید ترین حفاظتی خصوصیات سے لیس ہے اورانٹرنیشنل تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹل ادائیگیوں کی ہر سہولت پیش کرتا ہے ۔

 

 

کارڈ کی اقسام :

 

۔ گولڈ

۔ پلاٹینیم

 

 

روزانہ رقم نکلوانے کی حد  :

 

۔ گولڈ : 70 ہزار روپے

۔ پلاٹینیم : 100،000 روپے

 

 

فوائد  :

 

۔ کارڈ کے ذریعے آسان اور فوری ٹرانزیکشنز

۔ محفوظ آن لائن ادائیگیاں

۔ آپ کی سہولت کے مطابق کارڈ لمٹ

۔ دنیا بھر میں قابل قبول

 

 

BoK  ڈیجیٹل ماسٹر کارڈ کا استعمال :

 

یہ ماسٹر کارڈ آپ ان تمام ملکی اور غیر ملکی ویب سائٹ پر آن لائن ادائیگیوں کیلئے استعمال کر سکتے ہیں جہاں ماسٹر کارڈ قابل قبول ہے ( لیکن ان تک محدود نہیں )

۔ آن لائن شاپنگ

۔ آن لائن ماہانہ سبسکرپشنز

۔ تعلیمی اداروں کی فیس یا سرٹیفکیٹس وغیرہ کی ادائیگی کیلئے

۔ گوگل پلے سٹور،ایپل سٹور وغیرہ سے خریداری کیلئے

۔ سوشل میڈیا کی ادائیگیوں کیلئے مثلاً فیس بک ،لنکڈ ان ،یو ٹیوب وغیرہ

۔ ۔۔۔۔ اور بہت کچھ

 

 

حاصل کرنے کا طریقہ کار :

 

۔  BOK Digital App پر لاگ ان کریں

۔  ہوم سکرین پر Menu کا بٹن دبائیں

۔ مینیو میں دئیے گئے Card Management کے بٹن کو کلک کریں

۔ مینیج کارڈ مینیو میں Request New Card  کا بٹن دبائیں

۔ کارڈ کی قسم میں Digital Debit Card کا انتخاب کریں

۔ گولڈ یا پلاٹینیم میں سے اپنی پسند کا کارڈ منتخب کریں اور Process کا بٹن دبائیں

۔ اپنا اکاؤنٹ نمبر منتخب کریں اور شرائط و ضوابط کیلئے Agreeکو کلک کریں

۔ اپنی روزانہ ٹرانزیکشن لمٹ اور کارڈ کے موثر رہنے کی مدت کا انتخاب کریں

 

 

ڈیجیٹل ماسٹر کارڈ کو موثر /غیر موثر بنانے کا طریقہ :

 

۔ ای کامرس ٹرانزیکشنز کیلئے Activate Card for E-comپر کلک کریں اور مدت سیٹ کریں

۔ اپنے رجسٹرڈ ای میل ایڈریس اور موبائل نمبر پر موصول ہونے والا OTP درج کریں اور Submitکا بٹن دبائیں

آپ کا بینک آف خیبر ڈیجیٹل ماسٹر کارڈ ایکٹیو ہو گیا ہے ۔

۔ اپنی مقرر کر دہ مدت کے اختتام سے پہلے ای کام ٹرانزیکشنز کو غیر موثر کرنے کیلئے Deactivated Card for E-comپر کلک کریں ۔

 

 

عام طور پر پوچھے جانے والے سوالات اور ان کے جوابات

 

۔ BoK  ڈیجیٹل ماسٹر کارڈ کیا ہے ؟

Bok ڈیجیٹل ماسٹر کارڈ ایک ڈیجیٹل ڈیبٹ کارڈ ہے ،جس کے ذریعے آپ کو دنیا بھر میں آن لائن ای کامرس خریداری کی سہولت حاصل ہوتی ہے۔

 

۔ BoK  ڈیجیٹل ماسٹر کارڈ کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے ؟

BoK  ڈیجیٹل ماسٹر کارڈ حاصل کرنے کیلئے آپ کو درج ذیل ہدایات پر عمل کرنا ہو گا

۔  BoK Digital App پر لاگ ان کریں

۔  ہوم سکرین پر Menu کا بٹن دبائیں

۔ مینیو میں دئیے گئے Card Management کے بٹن کو کلک کریں

۔ مینیج کارڈ مینیو میں Request New Card  کا بٹن دبائیں

۔ کارڈ کی قسم میں Digital Debit Card کا انتخاب کریں

۔ گولڈ یا پلاٹینیم میں سے اپنی پسند کا کارڈ منتخب کریں اور Process کا بٹن دبائیں

۔ اپنا اکاؤنٹ نمبر منتخب کریں اور شرائط و ضوابط کیلئے Agreeکو کلک کریں

۔ اپنی روزانہ ٹرانزیکشن لمٹ اور کارڈ کے موثر رہنے کی مدت کا انتخاب کریں

۔ آپ کا بینک آف خیبر ڈیجیٹل ماسٹر کارڈ بن گیا ہے

 

BoK  ڈیجیٹل ماسٹر کارڈ کو کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے ؟

BoK ماسٹر کارڈ کے ذریعےآپ اپنی  تمام آن لائن خریداریوں یا ادائیگیوں کو ممکن بنا سکتے ہیں ۔آن لائن ٹرانزیکشن کے لئے مرچنٹ کی ویب سائٹ پر ادائیگی کی قسم میں ماسٹر کارڈ کا انتخاب کریں اور اپنے BoK  ڈیجیٹل ماسٹر کارڈ کی تفصیلات درج کریں ۔

 

BoK  ماسٹر کارڈ کے کیا فوائد ہیں ؟

۔ کارڈ کے ذریعے آسان اور فوری ٹرانزیکشنز

۔ محفوظ آن لائن ادائیگیاں

۔ آپ کی سہولت کے مطابق کارڈ لمٹ

۔ دنیا بھر میں قابل قبول

 

میں اپنے BoK ڈیجیٹل ماسٹر کارڈ کو کہاں استعمال کر سکتا ہوں ؟

آپ اپنے ماسٹر کارڈ کو ان تمام ملکی اور غیر ملکی ویب سائٹ پر آن لائن ادائیگیوں کیلئے استعمال کر سکتے ہیں جہاں ماسٹر کارڈ قابل قبول ہے ( لیکن ان تک محدود نہیں )

۔ آن لائن شاپنگ

۔ آن لائن ماہانہ سبسکرپشنز

۔ تعلیمی اداروں کی فیس یا سرٹیفکیٹس وغیرہ کی ادائیگی کیلئے

۔ گوگل پلے سٹور،ایپل سٹور وغیرہ سے خریداری کیلئے

۔ سوشل میڈیا کی ادائیگیوں کیلئے مثلاً فیس بک ،لنکڈن ،یو ٹیوب وغیرہ

۔ ۔۔۔۔ اور بہت کچھ

 

BoK ڈیجیٹل ماسٹر کارڈ کتنی اقسام میں دستیاب ہے ؟

Bok ڈیجیٹل ماسٹر کارڈ کی 2 اقسام ہیں ،گولڈ اور پلاٹینیم

 

BoK ڈیجیٹل ماسٹر کارڈ کی روزانہ ٹرانزیکشن کی حد کتنی ہے ؟

BoK  ڈیجیٹل ماسٹر کارڈ کی روزانہ ٹرانزیکشن لمٹ درج ذیل ہے

۔ گولڈ : 70 ہزار روپے

۔ پلاٹینیم : 100،000 روپے

 

کیا میں ایک سے زائد ڈیجیٹل ماسٹر کارڈ بنوا سکتا ہوں ؟

جی نہیں ،ایک فرد صرف ایک ہی ڈیجیٹل ماسٹر کارڈ بنوا سکتا ہے۔

 

کیا میں اپنے BoK ڈیجیٹل ماسٹر کارڈ کو بلاک کرسکتا ہوں ؟

جی ہاں، آپ جب چاہیں BoKڈیجیٹل ایپ کے ذریعے اپنے BoK  ڈیجیٹل ماسٹر کارڈ کو بلاک کرسکتے ہیں ۔

 

کیا میں اپنے BoK ڈیجیٹل ماسٹر کارڈ کے ذریعے کسی دوسرے اکاؤنٹ میں رقم ٹرانسفر کر سکتا ہوں ؟

جی نہیں ،آپ اپنے BoKڈیجیٹل ماسٹر کارڈ سے کسی اور اکاؤنٹ میں رقم منتقل نہیں کر سکتے ۔

 

کیا میں اپنے BoK ڈیجیٹل ماسٹر کارڈ کے ذریعے ہونے والی ٹرانزیکشنز چیک کر سکتا ہوں َ؟

جی ہاں ،آپ BoK  ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے اکاؤنٹ سٹیٹمنٹ میں جا کر جب چاہیں اپنے BoKڈیجیٹل ماسٹر کارڈ کے ذریعے ہونے والی تمام ٹرانزیکشنز چیک کر سکتے ہیں ۔

 

کیا میں اپنے BoK  ڈیجیٹل ماسٹر کارڈ کو اے ٹی ایم یا کسی بھی ریٹیل خریداری کیلئے POSٹرمینل پر استعمال کر سکتا ہوں ؟

جی نہیں ،چونکہ یہ فزیکل کارڈ نہیں ہے اس لئے ۤپ اسے کسی بھی اے ٹی ایم یا پی او ایس مشین پراستعمال نہیں کر سکتے ۔

 

اپنے BoK  ڈیجیٹل ماسٹر کارڈ کا نمبر یا دیگر تفصیلات بھول جانے کی صورت میں کیا ہو گا ؟

ایسی صورت میں اپنی oڈیجیٹل ایپ میں لاگ ان کریں اور اپنے BoK  ڈیجیٹل ماسٹر کارڈ کی تمام تفصیلات چیک کر لیں۔

 

BoK ڈیجیٹل ماسٹر کارڈ سے متعلق کسی بھی سوال یا شکایت کی صورت میں مجھے کہاں رابطہ کرنا ہو گا ؟

BoK ڈیجیٹل ماسٹر کارڈ سے متعلق کسی بھی سوال یا شکایت کے لیے، برائے مہربانی ہماری ہیلپ لائن 091-111-265-265 پر کال کریں۔

 

 

Subscribe to News & Updates

The subscriber's email address.
Subscribe to our mailing list to get the updates.