بی اوکے
Clone of بینک آف خیبر ہوم ریمیٹینس سروسز
متن

 

بیرون ممالک سے رقم کی ترسیل:

بینک آف خیبر پورے ملک میں قائم 130سے زائد شاخوں کے ذریعے سے بیرون ممالک سے رقوم کی بالکل مفت ترسیل اور وصولی کی موثر خدمات پیش کرتا ہے۔ بینک کا قابل عملہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بروئے کار لاتے ہوئے کم سے کم وقت میں بہتریں خدمات پیش کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

 

ہم کیا کر سکتے ہیں ؟

آپ پورے ملک میں پھیلے ہمارے130 مراکز سے بیرون ملک سے بھیجی ہوئی روقوم وصول کر سکتے ہیں ۔ ہماری گلوبل پارٹیز کمپنیوں کے ذریعے سے بھیجی گئی رقوم بینک آف خیبر کی تمام شاخوں میں سے قابل وصول ہیں ۔

 

اپنی قریبی بینک آف خیبر کی شاخ معلوم کرنے کے لیے یہاں کلک کیجئے۔

 

اس حوالے سے درج ذیل خدمات پیش ہیں ۔

بینک آف خیبر کیش:

اپنی رقم کسی بھی بینک آف خیبر کے کیش کاؤنٹر سے کسی تردد کے بغیر فوراً حاصل کیجئے۔

 

بینک آف خیبر فوری کریڈٹ سے بینک آف خیبر اکاؤنٹ:

جیسے ہی رقم ہماری پارٹیز کمپنیوں کو موصول ہوگی، فوری طور پر آپ کے بینک آف خیبر اکاؤنٹ میں جمع ہو جائے گی۔ آج ہی ہمارے پاس اپنا اکاؤنٹ کھولئے اور اپنا24 ہندسوں پر مبنی انٹرنیشل بینک اکاؤنٹ نمبر(IBAN)رقم بھیجنے والے کو فراہم کیجئے تا کہ وہ اسے بیرون ملک موجود پارٹیز ایکسچینج کمپنی کے پاس رجسٹر کروا سکے اور منٹوں میں رقم براہ راست آپ کے اکاؤنٹ میں جمع ہو سکے۔

 

بینک آف خیبر فوری کریڈٹ سے دوسرے بینک میں

بینک آف خیبر فوری کریڈیٹ آپ کو یہ سہولت بھی فراہم کرتا ہے کہ آپ بیرون سے ہمارے کسی بھی شراکت دار(Tie Ups)کے ذریعے رقم بھیجوائیں جو پاکستان میں موجود کسی بھی بینک کے اکاؤنٹ میں جمع کروائی جا  سکے گی۔ آپ اپنا بینک آف خیبر کا  IBAN نمبر رقم بھجوانے والے کو فراہم کریں  گے ،  جسے استعمال کرتے ہوئے وہ ہمارے شراکت دار کے ذریعے بینک آف خیبر  کو رقم بھیجوائے گا جسے بلاکسی اضافی قیمت کے 24 گھنٹے کے اندر اندر آپ کے کسی بھی بینک میں موجود اکاؤنٹ میں جمع کر وا دیا جائے گا۔

بینک آف خیبر کی بیرون ملک سے رقوم کی ترسیل کی خدمات برق رفتار اور بالکل مفت ہیں ۔ اپنی محنت  سے کمائی ہوئی رقم کی اپنے ملک میں محفوظ اور جلد ترسیل کےلیے ہمارے شراکتف داروں(Tie Ups)انتخاب کریں ۔

ہمارے partner Tie Upsکی فہرست ملاحظہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

کسی بھی وقت کسٹمر سپورٹ اور شکایات کے لیے بینک آف خیبر ہیلپ لائن +92-21-111-265-265پر کال کیجئے یا ہمیں اس پتہ پر ای میل کیجئے: complaints@bok.com.pk

بینک آف خیبر کے ایجنٹ بنیئے:

اگر کوئی بینک ، ایکسچینج کمپنی یا رقوم ٹرانسفر کرنے والی کمپنی  (MTC)  ہیں اور بینک آف خیبر کے ذریعے بیرون ملک رقوم کی گھر ترسیل کی خدمات مہیاء کرنا چاہے تو اس سلسلے میں ہم سے اس پتہ پر رابطہ کریں ۔

ہیڈ ٹریڈ فنانس اینڈ ترسیلات زر

پتہ:ہوم ریمی ڈیپارٹمنٹ، بینک آف خیبر، ہیڈ آفس، پہلی منزل ، سٹیٹ لائف بلڈنگ، پشاور

ٹیلی فون: +92-91-5253967, +92-91-5253968

UAN: +92-91-111-265-265

ای میل اڈریس: bok.rtgs@bok.com.pk

سوہنی دھرتی ریمی ٹینس پروگرام (SDRP)

سوہنی دھرتی ریمیٹینس پروگرام (SDRP) حکومت پاکستان کا ایک اقدام ہے جس میں غیر مقیم پاکستانیوں کو ترغیب دی جاتی ہے جو سرکاری ترسیلات زر کے ذریعے پاکستان بھیجتے ہیں۔

https://www.sbp.org.pk/sohnidharti/index.html

SDRP کسٹمر سپورٹ اور شکایات کے حل کے لیے +92-91-5253968 یا 24/7 BOK ہیلپ لائن 021-111-265-265 پر BOK وقف ہیلپ لائن پر کال کریں یا ہمیں ای میل کریں۔ bok.sdrp@bok.com.pk.

 

Subscribe to News & Updates

The subscriber's email address.
Subscribe to our mailing list to get the updates.