اس بات کا اعلان بینک آف خیبر کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او، جناب شمس القیوم نے شش ماہی بینکنگ کانفرنس اور تقسیمِ اعزازات کی تقریب کے دوران کیا جو کہ بینک آف خیبر کی سلور جوبلی تقریبات کے سلسلے کی ایک تقریب تھی۔انہوں نے کہا کہ بینک آٖ ف خیبر اے ون رینکنگ رکھنے والا بینک ہے، جو ملک بھر میں پھیلی 130 شاخوں کے زریعے آٹھ شہروں میں عوام کی خدمت پر مامور ہے۔ ملک کی بھرپور اقتصادی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے اور بینکنگ کی صنعت میں اعلیٰ مقام بنانے کیلئے بینک آف خیبر کی ٹیم کو نت نئے رجحانات روشناس کرواناہوں گے۔ فی الوقت بینک آف خیبر نے سال 2016 کے پہلے چھ ماہ کے دوران 30 جون 2016 تک ٹیکس کٹوتی کے بعد 1.021 بلین روپئے کا نفع حاصل کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام نے بینک کی خدمات پر اعتماد ظاہر کیا ہے جس کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ بینک ڈیپازٹ 30 جون2016 تک بڑھ کر 146.02 بلین روپئے تک پہنچ چکا ہے۔
اپنی مارکیٹ کو مزید بڑھانے اور بینکنگ سے باہر معاشیات کو بینکنگ کے دائرہِ کار میں لانے کیلئے بینک آف خیبر 10 مزید شہروں میں 20 نئی شاخیں کھولنے کیلئے کوشاں ہے، جو دسمبر 2016کے آخر تک کام کا آغاز کر دیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بینک آف خیبر پاکستان کی بالعموم اور خیبر پختونخواہ کی بالخصوص معاشی اور معاشرتی ترقی میں اپنا نمایاں کردار ادا کرنے کیلئے اپنے عزم پر قائم ہے۔