خبریں

حالیہ سائبر حملہ کے دوران بینک آف خیبر کے صارفین کا ڈیٹا محفوظ رہا۔

بینک آف خیبر ہمیشہ اپنے صارفین کو محفوظ بینکاری فراہم کرنے کے اقدامات کرتا ہے۔ ہم اپنے معزز صارفین کو بھرپور یقین دلاتے ہیں کہ حالیہ سائبر حملہ کے دوران ان کا ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ اور مکمل ہے۔ یہ یقین دہانی پاکستان کمپیوٹر ایمرجینسی ریسپانس ٹیم (PakCERT) نے خطرے کے پیش نظر 4 نومبر 2018 کو اپنی جاری کردہ رپورٹ میں بھی کروائ ہے۔ بینک چوری کے خلاف اقدامت کے حوالے سے بینک آف خیبر پُر اثر کردار ادا کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ بینک جدید آئ ٹی سیکیورٹی نظام سے لیس ہے جو سائبر سیکورٹی کے حوالے سے مستقبل میں درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بینک آف خیبر اپنے صارفین کے اعتماد کی قدر کرتا ہے اور ان کی تعاون کا شکر گزار ہے۔

Subscribe to News & Updates

The subscriber's email address.
Subscribe to our mailing list to get the updates.