خبریں

بینک آف خیبر کے سہہ ماہی نتائج

اسلام آباد مورخہ 18 اکتوبر 2018 :   دی بینک  آف خیبر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا  ایک سو باون واں اجلاس مورخہ 18 اکتوبر 2018 کو اسلام آباد میں منعقد ہوا ، جس کا مقصد 30 ستمبر 2018 کو اختتام پذیر ہونے والی تیسری سہہ ماہی کے تنائج کو منظور کرنا تھا۔ اس اجلا س کی صدارت ایڈیشنل چیف سیکریٹری حکومتِ خیبر پختونخوا اور چیئر مین بینک آف خیبر جناب ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے کی ۔ اس اجلاس میں جناب محمد شہباز جمیل، قائم مقام  مینیجنگ ڈائریکٹر  بینک آف خیبر، جناب شکیل قادر خان، فائنانس سیکریٹری، حکومت خیبر پختونخوا۔ جناب مقصود اسمعٰیل ، جناب جاوید اختر، جناب اسد محمد اقبال اور جناب شہریار احمد  نے بھی شرکت کی ۔
بینک نے   30 ستمبر 2018 کو اختتام پذیر ہونے والی تیسری سہہ ماہی کیلئے مبلغ 927 ملین روپئے  کا  ٹیکس منافع  ظاہر کیا۔ اس عرصہ کے دوران بینک کی خالص کاروباری سرگرمیوں سے حاصل ہونے والی آمدن  میں اضافہ ہوا جس کی وجہ  بڑھتی ہوئ قرضہ جات کی فراہمی  اور  پالیسی کی شرع میں اضافہ ہے۔ یہی وجہ تھی کہ  سن 2017 کی تیسری سہہ ماہی کے مقابلے میں اس مرتبہ کُل شرع منافع میں اضافہ دیکھنے میں آیا جو 3,900 ملین روپئے رہا۔
بینک کے قرضہ جات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جس کا حجم 93,084 روپئے  رہا۔ قرضہ جات کی واپسی کی رقم بڑھ کر 172,587 ملین روپئے تک رہا۔ جبکہ سرمایہ کاری  کی مد میں 87,863   روپئے کی کمی واقع ہوئ  جس کی وجہ دیگر بینکوں سے قرض لی گئی رقم اور سرکاری سیکیوریٹیز کی واپسی تھی۔ بینک کے اثاثہ جات کا کُل میزان 204,706  روپئے رہا۔
بورڈ نے بینک کی کارکردگی اور تمام  شعبہ جات کی عملی ترقی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے  30 ستمبر 2018 کو اختتام پذیر ہونے والی تیسری سہہ ماہی کے کھاتوں کی منظوری دی۔ چیئر مین نے مزید یکسوئ اور لگن سے کام کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ  بینک دورِ حاظر  کی بدلتی ہوئ پالیسی اورزر مبادلہ  کے درپیش چیلینجز کا مقابلہ کر سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حاصل کردہ نتائج بینک پر عوام کے اعتماد کو ظاہر کرتے ہیں جو صوبے کی سماجی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Subscribe to News & Updates

The subscriber's email address.
Subscribe to our mailing list to get the updates.