خبریں

بینک آف خیبر اور عبد الولی خان یونیورسٹی کے مابین ایک یاداشت پر دستخط

بینک آف خیبر اور عبد الولی خان یونیورسٹی ، مردان کی انتظامیہ کے مابین ایک یاداشت پر دستخط کیئے گئے ۔ اس یاداشت پر، پروفیسر /ڈاکٹر جہانزیب خلیل ، وائس چانسلر ، عبد الولی خان یونیورسٹی اور بینک آف خیبر کے صدر شعبہِ ریٹیل بینکنگ جناب آصف نسیم نے دستخط کیئے۔ اس موقع پر جناب عبدل نوید ، ایریا مینیجر مردان ، جناب فیض الرحمٰن ، صدر بینک آف خیبر کنزیومر فائنانس کے علاوہ دونوں جانب سے دیگر اعلیٰ عہدیداران موجود تھے۔

اس یاداشت کےتحت، یونیوسرسٹی ملازمین اپنی ماہانہ تنخواہ کے کھاتہ جات بینک آف خیبر میں کھولیں گے ، جس کے عوض بینک مستحق یونیورسٹی ملازمین کو مالی معاونت مہیا کرے گا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب آصف نسیم، صدر شعبہِ ریٹیل بینکنگ نے بینک آف خیبر کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کاوشوں کا ذکر کیا، جن کے زریعے بینک اپنے صارفین کو بہتر سے بہتر خدمات مہیا کرنے میں کوشاں ہے۔

Subscribe to News & Updates

The subscriber's email address.
Subscribe to our mailing list to get the updates.