خبریں

SMS سروس 8877 کے زریعے نئے بینک نوٹوں کا حصول

عید الفطر کی آمد کے موقع پر، عوام  الناس کو نئے بینک نوٹوں کی فراہمی کی سہولت مہیا کرنے کی غرض سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان  (SBP)نے  اپنے ذیلی ادارے   بینکنگ سروس کارپوریشن (SBP-BSC) کے زریعے نئے بینک نوٹوں  کی فراہمی بذریہ  ایس ایم ایس کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے۔ عوام کو یہ سہولت مورخہ 12 جون سے 23 جون 2017 تک فراہم کی جائے گی۔ 
اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے صارف کو اپنا 13 ہندسوں پر مشتمل کمپیوٹرائزڈ قومی  شناختی کارڈ نمبر ، متعلقہ بینک شاخ کی eBranch ID کے ساتھ  8877 پر ایس ایم ایس کرنا ہوگا۔   بینک آف خیبر کی eBranches  کی تفصیل حاصل کر نےکیلئے یہاں کلک کریں ۔
اس ایس ایم ایس کے جواب میں صارف کو  جوابی ایس ایم ایس کے زریعے ریڈیمپشن کوڈ،  متعلقہ   eBranch کا پتہ  اور ریڈیمپشن کوڈ کی مدتِ میعاد  موصول ہوں گے۔ یہ ریڈیمپشن کوڈ دو روز کیلئے مؤثر ہوگا۔ ان معلومات کے موصول ہونے بعد صارف درجِ ذیل تفصیلات کے ہمراہ متعقلہ eBranch  سے نئے بینک نوٹ حاصل کر سکے گا:ـ

•    اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی /قومی اسمارٹ کارڈ ، بمع  کارڈ کی ایک عدد فوٹو کاپی
•    ایس ایم ایس 8877 سے حاصل کردہ ریڈیمپشن کوڈ
 

Subscribe to News & Updates

The subscriber's email address.
Subscribe to our mailing list to get the updates.