خبریں

نفع 2 بلین روپئے ریکارڈ کی گئی جس کے باعث بینک کا ٪15 شرع نفع کا اعلان ۔

اسلام آباد: سال 2016 میں بینک آف خیبر نے ریکارڈ آپریشنل کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بینک نے تمام ٹیکسوں کی ادائگی کے بعد 2.020  بلین روپئے منافع  حاصل کیا ، جو کہ گزشتہ برس 1.789 بلین روپئے تھا۔ اس اضافے کے باعث بینک کے حصص (شیئر)  کی  فی کس قیمت  2015 کی  1.79 روپئے سے بڑھ کر 2.02 روپئے ہوگئی۔ بینک میں جمع ہونے والی رقوم (بینک ڈیپازٹ) میں بھی لگاتار اضافہ دیکھنے میں آیا جو 2015 کی نسبت ٪34 زیادہ رہا، جس کے باعث بینک  یہ رقم  117 بلین روپئے سے بڑھ کر سال 2016 کے آٖخر تک 157 بلین تک جا پہنچی۔ بینک میں سرمایہ کاری کے رجحان میں بھی نمایاں اضافہ رہا۔ گزشتہ برس کے 96 بلین روپئے سے بڑھ کر ٪48 اضافے کے ساتھ سرمایہ کاری  142 بلین روپئے ریکارڈ کی گئی۔ بینک کی جانب سے کل پیشگی  ادائگیاں  36 بلین روپئے رہیں۔ بینک کی مجموعی بیلینس شیٹ ٪33 اضافے کے ساتھ 155 بلین روپئے سے بڑھ کر 206 بلین کی سطح تک پہنچ گئی۔بینک آف خیبر کے بورڈ آف گورنرز کا ایک سو بیالیسواں اجلاس  مورخہ 7 مارچ 2017 کو منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین بورڈ آف ڈایئریکٹرز جناب محمد اعظم خان ،ایڈیشنل چیف سیکریٹری حکومتِ خیبر پختونخواہ نے کی۔ اس اجلاس میں جناب علی رضا بھُٹہ، سیکرٹری فائنانس حکومتِ خیبر پختونخواہ،  جناب شمس القیوم، مینیجنگ ڈائریکٹر،  جناب مقصود اسمعٰیل احمد،  جناب جاوید اختر اور جناب راشد علی خان نے بھی شرکت کی۔ اس اجلاس میں 31 دسمبر 2016 تک کے کھاتہ جات کی منظوری دی گئی   اور  بینک کے حصص مالکان کیلئے شرع نفع 1.50  روپئے فی حصص  مقرر کی گئی۔  ان قابلِ قدر نتائج کو حاصل کرتے ہوئے اس بات کا دھیان رکھا گیا کہ یہ ترقی  بینک کے گوشواروں (بیلنس شیٹ) میں اضافہ، کھاتہ جات پر اٹھنے والے  انتظامی اخراجات، بینک کی آپریشنل کارکردگی اور بینک کے اثاثہ جات کے نظامِ حصول پر  کسی بھی طرح اثر انداز نہ ہو۔ بینک کے اثاثہ جات پر شرعِ نفع  ٪1 ، جبکہ بینک کے زر ِ مالیت  (ایکویٹی) پر شرعِ نفع  ٪14 ریکارڈ کی گئی۔ بینک آف خیبر ملک بھر میں پھیلی 150 شاخوں کے زریعے اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے، جن میں سے 77 شاخیں مکمل طور پر اسلامی بینکنگ کی خدمات مہیا کر رہی ہیں۔ اسی سال بینک آف خیبر نے سینٹرل بینک سے منظوری حاصل کر لی ہے جس کے تحت سال 2017 میں 25 نئی شاخوں کا اجراء عمل میں لایا جائے گا۔

Subscribe to News & Updates

The subscriber's email address.
Subscribe to our mailing list to get the updates.