موجودہ کسٹمرز کی مختلف قسم کے اکاؤنٹس کی بائیو میٹرک تصدیق کے بارے میں عوامی بیداری
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرون ملک مقیم صارفین کیلئے بی پی آر ڈی سرکولر لیٹر نمبر 16 آف 2019 کے تحت درجِ ذیل ہدایات جاری کی ہیں۔
(الف) عدم رہائشی پاکستانی (این آر پی):
- صارف کی این آر پی حیثیت بمع ثبوت (مثلاً کارآمد پاسپورٹ، ویزا، مہر برائے خروج، بیرون ملک سکونت کا اجازت نامہ وغیرہ کی نقل)
- شناختی دستاویز کی نقل (سی این آئ سی/این آئ سی او پی)
- صارف کے بینک اکاؤنٹ (ایک یا زائد) کا اکاؤنٹ نمبر جو صارف کے بینک ریکارڈ کے مطابق صارف کے نام پر ہو۔
- رہائشی حیثیت میں ہونے والی کسی تبدیلی سaے بینک کو مطلع کرنے کے لئے گاہک کی طرف سے بیان حلفی جمع کروانا-
- اس کے ریکارڈ سے صارف کے دستخط کی تصدیق کے بعد ، بینک صارف کے پروفائل میں NRP کی حیثیت کو اپ ڈیٹ کرے گا۔
- این آر پی کی صورت میں بایئو میٹرک تصدیق کے بجائے متعلقہ بینک شاخ صارف کے فراہم کردہ کوائف کے مطابق از سر نو،نادرا رویریسس تصدیق کرے گی
(ب) عارضی طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانی شہری
یہ وہ صارفین ہوں گے جو باقاعدہ این آر پی حیثیت کے حامل نہیں ہیں مگر کسی بھی وجہ سے بیرون ملک مقیم ہیں ۔متعلقہ بینک شاخ ایسے صارفین سے بیرون پاکستان رہائش کا تسلی بخش ثبوت (مثلاً کارآمد پاسپورٹ، ویزا، مہر برائے خروج، بیرون ملک سکونت کا اجازت نامہ وغیرہ کی نقل) کے علاوہ صارف کی واپسی کی متوقع تاریخ طلب کرے گی۔
ایسے صارفین کیلئے بایئو میٹرک تصدیق کے بجائے متعلقہ بینک شاخ صارف کے فراہم کردہ کوائف کے مطابق از سر نو،نادرا رویریسس تصدیق کرے گی۔ از سر نو کروائ جانے والی ویریسس تصدیق زیادہ سے زیادہ چھ ماہ تک کارآمد رہے گی ۔ صارف کو وطن واپسی پر فوری طور پر اپنی بائیو میٹرک تصدیق کروانا ہوگی۔
مشترکہ اکاؤنٹ (جوائنٹ اکاؤنٹ)
ایسے مشترکہ اکاؤنٹ کی صورت میں جن میں ایک صارف این آرپی ہو یا پھر کسی بھی وجہ سے عارضی طور پر پاکستان سے باہر مقیم ہو، درجِ ذیل طریقہ کار اپنایا جائے گا۔
مشترکہ اکاؤنٹ کا جو صارف پاکستان میں مقیم ہوگا اس کی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی جبکہ دوسرے این آر پی یا عارضی بیرون ملک مقیم صارف کیلئےدرج بالا پیرائے (الف) اور (ب) کے مطابق طریقہ کار اپنایا جائے گا
برائے مہربانی بیرون ملک مقیم پاکستانی کے بارے میں بایومیٹرک ہدایات دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں!