محفوظ لاکر

بینک آف خیبر کا محفوظ لاکر حاصل کریں او رذہنی پریشانی سے نجات پائیں ۔ ہماری یہ سہولت آپ کے قیمتی زیورات، اہم دستاویزات اور دیگر قیمتی اشیاء کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔ صارفین کی سہولت کے لیے انفرادی اور اجتماعی دونوں طرح سے استعمال ہونے والے لاکر دستیاب ہیں ۔

مزید تفصیلات کےلیے متعلقہ برانچ منیجر سے رابطہ کیجئے۔

فوائد و خصوصیات:

  1. متعدد گنجائش کے لاکرز کی دستیابی (چھوٹا ، درمیانہ اور بڑا)
  2. لاکر کھولنے کے لیے دو چابیوں کا نظام۔ ایک چابی آپ کے پاس اور دوسری بینک کے رہے گی
  3. بہتر حفاظت ، متعلقہ شاخوں میں اضافی حفاظتی اقدامات مثلا الارم ، آہنی دروازے والا والٹ، سی سی ٹی وی وغیرہ
  4. اجتماعی استعمال ،آپ لاکر استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں کمی یا اضافہ کر سکتے ہیں ۔/li>
  5. آسان ادائیگی، آپ بینک کو یہ ہدایت جاری کر سکتے ہیں کہ وہ لاکر کا سالانہ کرایہ براہ راست آپ کے بچت /کرنٹ اکاؤنٹ سے منہا کر لیں
  6. نامزدگی کی سہولت، آپ اپنے قریبی افراد کو لاکر کے استعمال کے لیے نامزد کر سکتے ہیں ۔

لاتعلقی نوٹ

لاکر کی فراہمی ، لاکر کی دستیابی پر منحصر ہے۔

خبریں

اے ٹی ایم الرٹ

معزز صارفین! براہ کرم آگاہ رہیں کہ بی او کے اے ٹی ایم سروسز 17 دسمبر 10:00 بجے تا 18 دسمبر 6:00 بجے تک سسٹم اپ گریڈیشن کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گی۔ تکلیف پر بہت زیادہ معذرت خواہ...

شیئر ہولڈرز کی معلومات، بی او کے کارپوریٹ بریفنگ سیشن

شیئر ہولڈرز کی معلومات، بی او کے کارپوریٹ بریفنگ سیشن

مقام