پیش جائزہ حکومت کی اقداماتی اسکیمیں

مقاصد: بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے مسئلہ پر قابو پانے کے لیے سود سے پاک قرضہ جات کی فراہمی کے ذریعے سے چھوٹے درجےکے کاروبار کو فروغ دینا تا کہ خیبر پختونخواہ کے معاشی و معاشرتی حالات کو بہتر بنایا جا سکے۔

حکومتی اقدامات کا تعارف: صوبہ خیبر پختونخواہ کی حکومت نے چھوٹے اور اوسط حجمی کاروبار کے فروغ کےلیے درج ذیل چھ اسکیموں کی منظوری دی ہے۔

باچا خان اخپل روزگار اسکیم : معاشی و معاشرتی صورت حال کو بہتر بنانے کی غرض سے صوبہ کے کم آمدنی والی علاقوں میں قرضہ جات کی فراہمی کے ذریعے سے آمدنی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ۔

پختون خواہ ہنر مند روزگار اسکیم :معاشی و معاشرتی کی غرض سے ہنر مندوں اور نوجوانوں کو آسان قرضہ جات کی فراہمی ۔

روائتی ہنر مند روزگار اسکیم : روائتی /علاقائی ہنر مندی کی بحالی کے لیے آسان قرضہ جات کی فراہمی ۔

صنعتی ترقی کے لیے طویل المدت مالی معاونت:نجی شعبے میں صنعتی ترقی اور برآمدات میں اضافے کی غرض سے مواقع فراہم

روشنی :دور حاضر میں جب کہ پورا ملک بالعموم اور صوبہ بالخصوص توانائی کے بحران کا شکار ہے، نجی شعبے کو سرمایہ کاری فراہم کرنا تا کہ وہ شمسی توانائی پیدا کرنے والے پینل تیار کر سکیں ۔

یوتھ چیلنج فنڈ:صوبہ کہ مقامی سطح کی تجارت کو حوصلہ افزائی کرنا تا کہ تجارت میں اضافہ ہو اور روزگار کے مواقع میسر آسکیں ۔

حکومتی اسکیموں کا انضمام: مورخہ 27 نومبر 2013کو حکومت خیبر پختونخواہ نے BOKکے ساتھ ایک یاداشت پر دستخط کئے جس کے تحت پہلے سے جاری تین اسکیموں ، باچا خان اخپل روزگار اسکیم ، پختون خواہ ہنر مند روزگار اور روائتی ہنر مند روزگار اسکیم کو "خودکفالت اسکیم " میں ضم کر دیا۔

حکومتی اسکیمیں بمعہ تاریخ تکمیل

نمبر شمار اسکیم تاریخ آغاز تاریخ تکمیل
1. باچا خان اخپل روزگار اسکیم (BKKRS) 2011-02-15 2012-02-15 2013-01-31 (توصیع)
2. پختونخواہ ہنر مند روزگار اسکیم 2011-09-12 2012-11-15
3. روائتی ہنر مند روز گار اسکیم 2011-12-27 2013-02-28
4. طویل المدت مالی معاونت (LTFF) 2012-01-04 2013-06-30 2013-12-31 (توصیع)
5. خودکفالت اسکیم (KKS) 2013-11-07 2014-02-28
6. روشنی 2014-03-06 2014-06-30
7. یوتھ چیلنج فنڈ(YCF) 2014-11-13 2015-01-31

فی اسکیم سرمایہ کی دستیابی

نمبر شمار اسکیم رقیم (ملین )
1. باچا خان اخپل روزگار اسکیم (BKKRS) 2,520
2. پختونخواہ ہنر مند روزگار اسکیم (PHRS) 1,033
3. روائتی ہنر مند روز گار اسکیم 165
4. طویل المدت مالی معاونت (LTFF) 500
5. خودکفالت اسکیم (KKS) 1,015
6. روشنی 300
7. یوتھ چیلنج فنڈ(YCF) 120
  کل رقم 5,653
  وصول کنندہ رقم جو KKSکو دی گئی 2,277
     

سہولت برائے طویل المدت مالی اعانت:

تفصیلات LTFF
کل مالی معاونت 500ملین
موصول شدہ درخواستیں 15
منظور شدہ درخواستیں 6
نا منظور شدہ درخواستیں 9
درخواست گزار جن کو رقوم فراہم ہوئیں 6
زیر غور درخواستیں 0
تکمیل شدہ 0
رقم جو فراہم کی گئی 168ملین

روشنی :

یہ اسکیم حکومت خیبر پختونخواہ اور بینک آف خیبر کی مشترکہ کاوشوں سے عمل میں آئی ۔ اس اسکیم کا مقصد ان صنعتی اداروں کی مالی معاونت کرنا ہے جو شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے والے Solar Panelتیارکجرتی ہیں ۔ مگر اس اسکیم کی تشہیر کے باوجود اب تک مالی معاونت کے لیے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ۔ اس حوالے سے سیکرٹری TE&ICکے گوش گزار کیا جا چکا ہے کہ مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کو مد نظر رکھتے ہوئے موجودہ پالیسیوں پر مناسب نظر ثانی کی جائے۔

تفصیلات روشنی
کل مالی معاونت 300ملین
موصول شدہ درخواستیں 0
منظور شدہ درخواستیں 0
نا منظور شدہ درخواستیں /td> 0
درخواست گزار جن کو رقوم فراہم ہوئیں 0
زیر غور درخواستیں 0
تکمیل شدہ منصوبے 0
رقم جو فراہم کی گئی 0
موجودہ رقم 300ملین

چھوٹے اور وسط حجمی کاروبار:

ورکنگ کیپیٹل قرضہ جات:

یہ قرضہ جات چھوٹے اور وسط حجمی کاروبار اور بنیادی خدمات مہیا کرنے والوں کو درج ذیل شرح کے حساب سے مہیاء کئے جائیں گے۔

قسم

رواں قرضہ

زیادہ سے زیادہ رقم  
تجارت اور خدمات سیکٹر 300,000ملین روپے
SMEسیکٹر 500,000ملین روپے
مدت 3سال
مارک اپ 9%سالانہ
ضمانت دو شخص ضامن اورKPCCIکی سفارش

ڈیمانڈ فائنانس:

ڈیمانڈ فائنانس ان SMEsکو مہیاء کیا جائے گا جو اپنے موجودہ کاروبار میں نئی مشینری کا اضافہ کرنا چاہتے ہوں ۔

قسم ڈیمانڈ فائنانس
زیادہ سے زیادہ حد 1.5ملین روپے
مدت 5سال
مارک اپ ٪9 سالانہ
گریس پیریڈ 18ماہ
ضمانت دو شخصی ضامن KPCCIکی سفارش مساوی رہن

یوتھ چیلنج فنڈ اسکیم کی خصوصیات:

تاریخ اجراء 13نومبر2014
درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 31جنوری 2015
کل عطاکردہ رقم 120ملین روپے
کل موصول شدہ رقم 120ملین روپے
قرضہ جات کے لیے رقم 115.200ملین روپے
قرض کی حد 200,000روپے سے2,000,000روپے
موصول شدہ درخواستیں 1418
منظور شدہ درخواستیں 113
- رقم 36.514ملین
نامنظور شدہ درخواستیں 1305

درخواستوں کی تفصیلات (بمطابق2016-11-29)

اسکیم موصول شدہ درخواستیں نامنظور منظور ریر التواء
BKKRS 28,507 9,263 19,244 -
PHRS 5802 3,679 2,123 -
RHRS 1204 593 611 -
KKS *73,125 42,193 24,916 6015
YCF 1,418 1,305 113  
LTFF 15 9 6 -
روشنی - - - -
میزان 110,071 57042 47031 6,015
@ زیر التواء درخواستیں پرانی BKKRS,PHRS,RHRSاسکیموں کے تحت موصول ہوئیں تھیں جن میں سے25,793کو نئیKKSاسکیم میں ضم کر دیا گیا ہے۔

ایک جائزہ بینک آف خیبرمائیکروفائناس اقدامات کا تعارف:

صوبہ خیبر پختونخواہ کے معاشی خدوخال بے شمار چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں سے مزئین ہیں جو صوبہ بھر میں پھیلے ہوئے ہیں ۔ تا ہم اس سے پہلے کبھی ان کاروباروں کی مالی معاونت کے بارے میں اقدامات نہیں کئےگئے۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ ان کاروباروں کی مالی معاونت کے حوالے سے کوئی منصوبہ بندی موجود نہیں تھی جس کے باعث ان کاروباروں کو ان کے اپنے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا تھا۔ مائیکرو فائنانس معاشی ترقی کا ایک اہم جزو ہے۔ بہت سی مشکلات کے باوجود بینک آف خیبر نے1995 سے اس شعبہ میں سرمایہ کاری کی گنجائش کو محسوس کرتے ہوئے اپنی کوشوں کا رخ اس شعبے کی جانب موڑا اس حوالے سے مناسب حکمت عملی ترتیب دی۔ اس حکمت عملی کو بروئے کار لانے کے لیے سرمایہ کاری کا ایک الگ شعبہ قائم کیا گیا۔ جس نے ملکی و غیر ملکی فریقین کے تعاون سے بالخصوص دیہی علاوقوں سے مالی تکنیکی معاونت مہیاء کرنے کے کام کا آغاز کیا۔

  • ایشائی ترقیاتی بینک(ADB)
  • بین الاقوامی فنڈ برائے زرعی ترقی(IFAD)
  • جرمن ڈویلپمنٹ بینک(KFW)
  • سوئس ایجنسی برائے مشترکہ ترقی(SDC)
  • پاک سوئس(SSEP)
  • ورلڈ بینک

اس کے بعد آنے والے سالوں میں بینک آف خیبر مائیکرو فائنانس یونٹ نے اپنی توجہ ان افراد کی جانب موڑی جنہوں نے اپنے کاروبار مستحکم کرتے ہوئے مالی ترقی اور تجارت میں اچھی کارکردگی دکھائی اور اپنے دائرہ کار کو بڑھاتے رہے۔ اس کے علاوہ بینک آف خیبر نے دو طرفہ تعاون کے تحت حکومت خیبر پختونخواہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے ترقیاتی اقدامات کی بھر پورمعاونت کرتے ہوئے نچلے درجے کے کاروبار کی بھر پور سر پرستی کی جس کا بنیادی مقصد صوبے بھر میں معاشی و معاشرتی ترقی تھا۔ ان اقدامات کے باعث صوبہ بھر میں بینک آف خیبر کو خوب پذیرائی ملی ، جس کے باعث دیگر دائرہ کار کو دیگر افراد تک پھیلاکر انفرادی کاروبار کی ضروریات کو پورا کرنے میں بڑی مدد ملی۔ حکومت خیبر پختونخواہ کے منصوبہ جات برائے صنعتی ترقی اور متبادل توانائی بینک آف خیبر کے ذریعے سے تکیمل پذیر ہیں ۔ بینک آف خیبر حکومت خیبر پختونخواہ کے ساتھ ایک اور منصوبے میں روابط کر رہا ہے جو کہ ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ منصوبہ اسلامی احکامات کے مطابق مائیکرو فائنانس کی سہولت سے جو کہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ منافع دے سکے گا۔ منزل درمنزل طے کرتے کرتے مائیکرو فائنانس کا شعبہ اب ایک مکمل ڈویژن کی شکل اختیار کر چکا ہے جس کے زیر اثر اسلامی مائیکروفائنانس اور حکومتی اقدامات کے شعبوں کے علاوہ پانچ مکمل طور پر فعال ڈویژن کام کر رہے ہیں جن کی دور دراز علاقوں تک بھی مؤثر پہنچ ہے۔ اس حوالے سے MFاور GIDکی کوششیں اور تعاون بھی قابل تحسین ہے، جو حکومت خیبر پختونخواہ کو بیرونی امور مہیاء کرنے کے عمل میں معاون ہیں ۔ بینک آف خیبر عوامی شعبے کا وہ پہلا بینک ہے جو اپنے مختص شدہ شعبے کے ذریعے چھوٹے اور وسط حجم والے کاروباروں کو اقتصادی معاملات پر مشورہ حیات اور مالی معاونت فراہم کررہا ہے۔

وجوہات:

  • بینک آف خیبر کا عزم ہے کہ معاشی و معاشرتی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔
  • مائیکرو کریڈٹ کے حوالے سے کوئی منظم محکماتی ذریعہ موجود نہیں ہے۔
  • ٪90آبادی کا انحصارچھوٹے کاروباروں سے حاصل ہونے والی آمدنی پر ہے۔
  • مائیکروفائنانس بینک کو نفع بخش تجارت کے مواقع مہیا کر سکتا ہے۔
  • چھوٹے ترین پیمانے پر وسائل کی منصفانہ تقسیم کے ذریعے معاشی ترقی کی رفتار تیز کرنا

مقصد کا بیان :

خیبر پختونخواہ کے سب سے زیادہ گنجائش والے مائیکرو فائنانس ادارے کے طور پر اپنا مقام بنانا۔

اہم نکات:

  • کم آمدنی اور غریب طبقہ کے افراد تک مالی امداد کا حصول
  • مائیکرو فائنانس کے ذریعے سے غربت کا خاتمہ
  • صوبہ بھر میں روزگار کے مواقع فراہم کرنا
  • چھوٹے اور آسان قرضہ جات کے زریعے سے آمدن بڑھانے کے اقدامات کرنا، خصوصاً خواتین کےلیے قرضہ جات مہیاء کرنا

عوام تک پہنچ کے ذرائع:

  • فیلڈ اسٹاف کے ذریعے انفرادی اور اجتماعی کاروباروں تک رسائی حاصل کرنا
  • RSPSاورNGOsکے ذریعے مالی خدمات فراہم کرنا، خصوصاًدیہی علاقوں میں
  • RSPSاورNGOsکو بڑی رقوم کی فراہمی جنہیں وہ چھوٹے قرضوں کی صورت میں عوام تک پہنچائیں

بینک آف خیبر کا گزشتہ مائیکرو فائنانس

نمبرشمار قرضہ کی قسم منظور شدہ کیس تقسیم شدہ رقم    
1 مائیکرو قرضہ جات 15,106 784.172    
2 گروپ قرضہ جات 1,390 106.534    
3 SRSC 1 10.000    
04 مائیکرو ڈومسٹک کنزیومر قرضہ 4,668 273.210    
05 سیلف ایمپلائیمنٹ اسکیم (SES) 829 129.115    
06 موٹر سائیکل قرضہ 573 23.867    
07 CNG KIT 40 1.130    
کل 22,761 1328.028    

بینک آف خیبرکے چند مخصوص اقدامات:

  • چائے کی پتی کی کاشت کا منصوبہ ، شنکیاری(مانسہرہ)
  • ماحول دوست سیاحت کاپروگرام، موہدند(سوات)
  • غیر موسمی سبزی کی کاشت کا پروگرام، منالکان(ملاکنڈ)
  • CCMAچارسدہ(Cluster Based Intervention)
  • Sardaryab Fishermen Cluster
  • تجرباتی منصوبہ برائے خواتین بچت اور کریڈٹ تنظیمیں(صوابی اور ڈی آئی خان)
  • زرعی آلات اور مشینری کو فروغ دینے کا پروگرام(مردان اور تخت بھائی )

خبریں

شیئر ہولڈرز کی معلومات، بی او کے کارپوریٹ بریفنگ سیشن

شیئر ہولڈرز کی معلومات، بی او کے کارپوریٹ بریفنگ سیشن

موجودہ کسٹمرز کی مختلف قسم کے اکاؤنٹس کی بائیو میٹرک تصدیق کے بارے میں عوامی بیداری

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرون ملک مقیم صارفین کیلئے بی پی آر ڈی سرکولر لیٹر نمبر 16 آف 2019 کے  تحت درجِ ذیل ہدایات جاری کی ہیں۔ (الف) عدم رہائشی پاکستانی (این آر پی): صارف  کی...

مقام