بی او کے
منصوبہ / اسکیم کی اہم خصوصیات
منصوبہ / اسکیم کی اہم خصوصیات
متن

 منصوبہ کا نام

  • ایس ایم ای آسان قرضہ جاتی (SAAF) اسکیم

فراہم کنندہ

  •  دی بینک آف خیبر

  اہدافی علاقہ جات

  • ملک کے تمام صوبہ جات، بشمول گلگت بلتستان اور حالیہ زم شدہ علاقہ جات

قرضہ جات کی اقسام

  • مدتی قرضہ (طلب کرنے پر)
  • کاروباری / رواں قرضہ  (رواں قرضہ جات)

درخواستوں کی منظوری

  • پہلے آئیے، پہلے پا ئیے  کی بنیاد پر

 شعبہ جات

  •  تمام چھوٹے اور وسط حجمی کاروبار بشمول تجارت، خدمات، صنعت اور زراعت

 

دائرہِ کار اور اہلیت

 

 

  • تمام چھوٹے اور وسط حجمی کاروبار جو قابلِ تصدیق اور قابلِ عمل ہوں اور جن کیلئے باقاعدہ منصوبہ سازی کی گئ ہو ۔
  • ایک کاروبار صرف ایک بینک سے قرض حاصل کرنے کا مجاز ہوگا۔
  • صرف وہ کاروبار چھوٹے اور وسط حجمی شمار ہوں گے جن کی وضاحت  تحفظاتی قوانین برائے چھوٹے و وسط حجمی کاروبار میں کر دی گئی ہے۔  

 

 

نااہلیت

  • پہلے سے کسی دوسرے بینک کے صارف۔
  • کسی دوسرے بینک سے SAAF  سہولت حاصل کرچکے ہوں۔
  • سرکاری، نیم سرکاری یا خود مختار اداروں کے ملازم ۔
  • قرض نا دہندہ صارف یا ایسا صارف جو ایک سے زائد مرتبہ قرض واپس کرنے میں 60 دن سے زیادہ کی تاخیر کرچکا ہو، جن کا ای سی آئ بی ریکارڈ صاف نہ ہو۔
  • حکومتِ پاکستان کی منفی کاروباری فہرست میں شامل کاروبار۔

 

 

قرض کی حد

  • اس سہولت کے تحت کسی بھی ایک چھوٹے یا وسط حجمی کاروبار کیلئے قرض کی حد 10 ملیئن روپئے تک ہوگی، جس کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے وضع کردہ تین درجات میں تقسیم کیا جائے گا

حد بمطابق قسم

قسم

 قر ض کی حد 4 ملین روپئے  تک

درجہ اول

 قرض کی حد 4 ملین سے لے کر 7 ملین روپئے تک

درجہ دوئم

قرض کی حد 4 ملین سے لے کر10 ملین روپئے تک

درجہ سوئم

 

قرض کی اقسام

  • مدتی قرضہ جات
  • کاروباری / رواں قرضہ

ضمانت

  • قرض کی رقم صارفین کی شخصی ضمانت کے عوض فراہم کی جائے گی۔
  • تجارتی استعمال کی گاڑی کی صورت میں ہائر پرچیز معاہدہ کیا جائے گا اور گاڑی کی رجسٹریشن مشترکہ ہوگی۔ 

قرض کی مدت

  •    قرض کی زیادہ سے زیادہ مدت کا تعئین منظور شدہ قرض / کاروبار کی نوعیت سے متعلق شرائط و ضوابط کے مطابق طے کیا جائے گا۔

قرض کی واپسی

  • قرض کی واپسی صارف اور بینک کے مابین طے شدہ واپسی تاریخ کے مطابق ہوگی

مارک اپ

  • قرض وصول کنندہ صارف کیلئے :  ٪9 سالانہ ]اسٹیٹ بینک: 01 ٪ سالانہ، بی او کے: 08  ٪سالانہ[

 

 

 

تحفظاتی شراکت

  • اسٹیٹ بینک آف پاکستان سرکولر نمبر IH&SMEFD مورخہ 16 اگست، 2021، بعنوان ایس ایم ای آسان فائنانس (SAAF) اسکیم کے مطابق بینک کو درجِ ذیل تحفظاتی شراکت حاصل ہے: ۔

تحفظاتی شراکت

حد بمطابق قسم

قسم

60 فیصد

 قر ض کی حد 4 ملین روپئے تک

درجہ اول

50 فیصد

 قرض کی حد 4 ملین سے لے کر 7 ملین روپئے تک

درجہ دوئم

40 فیصد

قرض کی حد 4 ملین سے لے کر10 ملین روپئے تک

درجہ سوئم

 

درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Subscribe to News & Updates

The subscriber's email address.
Subscribe to our mailing list to get the updates.